پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرےگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرےگا۔
مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟
فرانس 24 کو دیے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں فلسطینی عوام کو اگر ایک آزاد مل جاتا ہے تو پھر یہ معاملہ زیر غور آ سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف پراکسی وار چلا رہا ہے۔ ’نئی دہلی، کابل اور شدت پسند تنظیمیں ایک ہی پیج پر ہیں۔‘
انہوں نے کہاکہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست یا بالواسطہ رابطہ نہیں ہوا۔
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ کچھ دوست ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ثالثی کی کوششیں کررہے تھے، لیکن ان کوششوں کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں: افغانستان، دہشتگردی اور پاکستان کی سفارتی حکمت عملی
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہمیں جلد یا بدیر افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنا ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان پاکستان دہشتگرد فضائی کارروائی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان دہشتگرد فضائی کارروائی وی نیوز وزیر دفاع
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
(ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل