محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس کا مقصد افراد باہم معذوری کو معاون آلات کی فراہمی میں آسان اور تیز ترین سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت اب خصوصی افراد گھر بیٹھے ایک کلک پر وہیل چیئر سمیت دیگر معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، اور یہ سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر تیار کی گئی اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام بلکہ فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن، فالو اَپ اور مانیٹرنگ کر سکیں گے۔ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور اسے انسٹال کرنے کے بعد معذور افراد آسانی سے اپنی ضروریات کے مطابق آلات حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور اس اقدام سے معاشرے کے اس طبقے کے لیے سہولتوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔ محکمہ نے فیلڈ افسران کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور عوام میں آگاہی مہم بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگیاں متعدد ریسٹورنٹس، شاپس اور مارکیز کے سیل ریکارڈ کی جانچ شروع
سٹی42: پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ریسٹورنٹس، کیفے شاپس اور مارکیز کے سیل ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ صارفین سے وصول شدہ ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایا جا رہا تھا۔
انفورسمنٹ افسران نے حقائق کے برعکس اعداد و شمار جمع کروانے اور سیل ریکارڈ چھپانے والوں کے خلاف ریکارڈ ضبط کیا۔ تمام اضلاع کے افسران کو متبادل سسٹم کی کنیکٹوٹی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
پی آر اے نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور چیئرمین نے کہا کہ ای آئی ایم ایس کے ذریعے ریکارڈ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔