فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بڑا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما راجہ محمد فاروق حیدر خان نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اس وقت بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے، پولیس اور انتظامیہ بددل ہو چکی ہیں، جبکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے پاس نہ اکثریت رہی ہے اور نہ ہی عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز۔
مرکزی ایوانِ صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق حیدر نے کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے یا اسمبلی تحلیل کر دینی چاہیے۔ حکومت اور انتظامیہ مکمل طور پر کنٹرول کھو چکی ہیں، اور موجودہ سیاسی کمزوری نے ریاستی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کی کمزوری کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ لٹک گیا، حالانکہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی۔ ان کے مطابق، جب وزیراعظم کے خلاف 27 اراکین نے حمایت ظاہر کر دی تھی، تو انوارالحق کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔
فاروق حیدر نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وزراء کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے صدر شاہ غلام قادر کو اپنے وزراء سے استعفیٰ لینا چاہیے، کیونکہ پارٹی نے پہلے ہی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
’ہمارے 2 وزراء مستعفی ہو چکے ہیں، باقی کس کا انتظار کر رہے ہیں؟ پیپلز پارٹی کے وزراء اب بھی سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے بھی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا اعلان کیا ہوا ہے۔‘
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو اس کے نتائج ریاست کے لیے سخت نقصان دہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟
’مسائل کا حل صرف نئے انتخابات ہیں۔ تاہم موجودہ حالات انتخابی عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔‘
فاروق حیدر نے جذباتی انداز میں کہا کہ میری سیاسی زندگی کی سب سے بڑی غلطی انوارالحق کو ووٹ دینا تھی، جس پر آج تک شرمندہ ہوں، اور اس کا میرے پاس کوئی جواز نہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، آزاد کشمیر میں جاری سیاسی عدم استحکام اور انتظامی بحران نے حکومت کے مستقبل پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چویدری انوار الحق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فاروق حیدر سابق وزیراعظم ا زاد کشمیر فاروق حیدر نے وزیراعظم کے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں، فاروق ستار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیا بلا ہے؟ ہم اس سے بالکل بے خبر ہیں، ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آئی کسی کی بات سن کر تبصرہ نہیں دے سکتا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں جو بڑی شب ہے جو لیلۃ القدر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27 واں جو روزہ ہوتا ہے وہ بڑا دن اور بڑا روزہ ہوتا ہے، پاکستان کا قیام بھی 27 ویں روزے کو ہی ہوا تھا۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :