2025-11-07@10:58:51 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«چیئرمین جوڈیشل»:
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی بطور چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی دوبارہ تقرری سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کردیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی عدالتی احکامات کے مطابق فرائض سر انجام دیں گے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تمام محکمے چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس علی اکبر قریشی کی معاونت کریں جبکہ علی اکبر قریشی صاف پانی کو بچانے، اسموگ کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں یہ بھی اضافہ کیا کہ ایڈووکیٹ حنا...
---فائل فوٹو سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے کے مبینہ بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو طبی امداد کے بعد مکمل علاج کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمیل شاہ کے مطابق اونٹنی پر تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑنے کا واقعہ کندھرا کے صحرا میں پیش آیا جہاں تین ملزمان نے فصل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اونٹنی پر تشدد کیا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔پولیس نے اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ سکھر:...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے پر 11 یوٹیوبرز کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف 11 یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کرلیں اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا چینل بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، مطیع اللہ جان، اسد طور، عبدالقادر ودیگر کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف مجموعی طور پر 11 یوٹیوبرز نے اپیلیں دائر کی تھیں، عدالت نے زیر سماعت 11 اپیلوں کی حد تک فیصلہ سنایا۔
موڈیز کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنا چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی ہے،چین کی وزارت خزانہ
بیجنگ :چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے موڈیز کے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے چین کی حکومت نے جامع میکرو اکنامک ریگولیٹری پالیسیز نافذ کی ہیں، اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، مارکیٹ کی توقعات اور اعتماد مستحکم ہے، اور قرضوں کی درمیانی اور طویل مدتی پائیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ موڈیز کا چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی کرتا ہے۔فی الحال اقتصادی عمل میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔ اس پس منظر میں، چین کی معیشت نے ایک اچھا آغاز کیا...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی شہر بندرعباس کی اہم بندرگاہ پر مزید دھماکے ہوئے، کل سے اب تک دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی، جب کہ 750 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایران میں بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ مومینی نے بتایا کہ 750 افراد زخمی ہوئے ہیں, جن میں سے 300 اب بھی بندر عباس کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ مریضوں کو جن کو مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے،...
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے آج روانہ ہونگے۔روز نامہ امت کے مطابق کانفرنس 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگڑو میں منعقد ہوگی ،وفد میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل بھی شامل ہونگے۔چیف جسٹس چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے جسکا مقصد بین الاقوامی تجارتی قانون، ثالثی، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانونی چارہ جوئی اور عدالتی ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت اہم شعبوں میں عدالتی تعاون کا فروغ ہے۔جسٹس شاہد وحید مصنوعی ذہانت کا...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہونگے۔ کانفرنس 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگڑو میں منعقد ہوگی ،وفد میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل بھی شامل ہونگے۔ چیف جسٹس پاکستان چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے جسکا مقصد بین الاقوامی تجارتی قانون، ثالثی، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانونی چارہ جوئی اور عدالتی ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت اہم شعبوں میں عدالتی تعاون کا فروغ ہے۔ مزید پڑھیں: ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر ملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس کے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کیجانب سے 15 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنی حرکت پر انتہائی شرمندہ ہیں، معافی کے طلبگار ہیں، لوگوں کی دیکھا دیکھی احتجاج میں شامل ہوکر بیوقوفی کی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نقصان ہوا وہ ہمارے ہی ملک اور ہمارے ہی بھائیوں کا...
چیف جسٹس پاکستان وفد کے ہمراہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی وفد کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے چین جائیں گے جہاں چین کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کریں گے، جوڈیشل کانفرنس کے دوران ایران اور ترکی کے وفود کے ساتھ ملاقات بھی ہو گی۔ سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل 2025 تک چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہونے والی ایس سی او کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے چیف جسٹسز کی 20ویں کانفرنس میں پاکستانی جوڈیشل وفد کی سربراہی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے:...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کی لانچنگ تقریب نوم پین میں منعقد ہوئی۔ کمبوڈین پیپلز پارٹی اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کا خط بھیجا۔ کمبوڈیا اور چین میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 200 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے ، باہمی سیکھنے اور جدیدیت جیسے موضوعات پر مرکوز، پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) صدر شی جن پھنگ کی طرف سے حوالے کے طور پر استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کو بین...
ہائیکورٹ سے جج کا ٹرانسفر عارضی نہیں ہوتا، چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان کے تحفظات سے متفق نہیں،اٹارنی جنرل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان کے تحفظات سے متفق نہیں،ہائیکورٹ سے جج کا ٹرانسفر عارضی نہیں ہوتا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان کاکہناتھا کہ جج کا ٹرانسفر پبلک انٹرسٹ کے تحت کیا، صدر مملکت، چیف جسٹسزہائیکورٹ سے مشاورت ہوئی،جسٹس سرفراز ڈوگر سے کہا گیا وہ مفاد عامہ کے تحت رضا مندی کااظہار کریں،ٹرانسفر جج نے مفاد عامہ کے تحت تبادلے کیلئے رضا مندی ظاہر کی نہ ذاتی مفاد کیلئے ،جسٹس سرفراز ڈوگر کی سنیارٹی سب سے نیچے نہیں کی جا سکتی۔ عمران خان کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے بعد ایک اور بڑا...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دُلہا آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے...
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے کے باعث مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکے ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیارنہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے آغازسے ہی کافی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، سات دن ختم ہونے کے بعد مزید مزاکرات کی گنجائش نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے دوبارہ بات کرنے کے لیے کوئی بات کی تو ہم عمران خان سے مشاورت کریں گے، اس کے بعد ہی ہم...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔ ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیشرفت بتاتے ہیں۔ اگر کمیشن نہیں بننے جا رہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ، راناثنااللہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لیے مناسب نہیں...