پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلی، وہاب ریاض نئے ہیڈ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اس سے قبل سلیکشن کمیٹی کے رکن، سینئر مینیجر اور ٹیم مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہیں ٹیم کے اندرونی معاملات اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی علم ہے۔ اگرچہ وہاب ریاض کو کوچنگ کا عملی تجربہ حاصل نہیں، تاہم انہوں نے کوچنگ کا لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور آئی سی سی کی دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں بھی شرکت کی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، وہاب ریاض کی تقرری سے ویمنز ٹیم کی کوچنگ میں نئی سمت متعین ہونے کی توقع ہے۔ بورڈ کا مقصد ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تقررری کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات
---فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم سے متعلق یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کے سامنے مؤقف اپنایا ہے کہ آئینی ترمیم میں مقامی حکومتوں کو اختیارات دیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہیں۔