غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے 30 نومبر تک رجسٹریشن ہر صورت لازمی ہے جبکہ یکم دسمبر کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹ یا ریسٹورنٹس کو کام کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے یکم دسمبر سے اتھارٹی کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس/فوڈ پوائنٹس کو سیل اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس مالکان سے 30 نومبر تک رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر رجسٹرڈ فوڈ ریسٹورنٹس کے فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
کالجز اور یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
سٹی 42 : پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
وفد میں مختلف کالجز، یونیورسٹیز کے 200 طلباء طالبات شریک تھے۔ سٹوڈنٹس کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دی گئی، ساتھ ہی سیف سٹی کے مانیٹرنگ سینٹر میں ڈیجیٹل وال سے شہر کی سرویلنس کا مشاہدہ بھی کروایا گیا۔
سٹوڈنٹس کو پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اپ گریڈیشن ، جدید سہولیات بارے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، بلڈ بینک ، میثاق سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔
آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نان بائیوں کی ہڑتال
اس موقع پر سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ متاثر کن ہے ، سیف سٹی آکر خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں، سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔