قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں اپوزیشن کے وفد نے ملاقات کی اور اپوزیشن وفد کا قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مطالبہ کیا۔

وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت اپوزیشن کے دیگر اراکین اسمبلی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث بنے، بیرسٹر گوہر نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

اپوزیشن اراکین نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ایوان میں قائد حزب اختلاف کا تقرر جلد از جلد کیا جائے تاکہ پارلیمانی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

ملاقات میں قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

اس موقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کو آگاہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ فی الحال عدالت میں زیر غور ہے اور عدالتی فیصلے کے بعد ہی اس ضمن میں آئینی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

پارلیمان میں تعمیری کردار ادا کرنے کی تاکید

اسپیکر نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کا باہمی مشاورت سے آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی، سینیٹ میں راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان

سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں ہمیشہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں ہم سب کو قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھانا ہوگا۔

قومی مفاد میں مشترکہ قانون سازی پر زور

اسپیکر نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ پارلیمان کو عوامی مسائل کے حل کا مؤثر فورم بنائیں اور قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو نتیجہ خیز بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس، قومی اسمبلی کا اجلاس 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور فریقین نے جمہوری روایات کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوزیشن کا مطالبہ اپوزیشن وفد اپوزیشن وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائد حزب اختلاف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن کا مطالبہ اپوزیشن وفد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائد حزب اختلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائد حزب اختلاف بیرسٹر گوہر اپوزیشن وفد کے لیے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن