پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ کو اعتماد میں لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
کراچی:( نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم کےمجوزہ ڈرافٹ پرارکان مجلس عاملہ کواعتماد میں لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی و سیاسی کمیٹی کےارکان نےمجوزہ ترامیم کی نوعیت اوراپنی سفارشات سےآگاہ کیا، سی ای سی میں الیکشن کمیشن،آئینی عدالتوں سے متعلق ترامیم بارے کئی ارکان نے مثبت رائے دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ میں آئینی عدالتوں سے متعلق ڈرافٹ کے نکات پر بھی بڑا اختلاف نہیں،اِس پربحث جاری جاری ہے۔
دوسری جانب سی ای سی ارکان کی رائے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبران الیکشن کمیشن کےانتخاب میں سقم دورکیاجائے،
اُنہوں نے تجویز دی کہ الیکشن کمیشن سےمتعلق ایسی شق شامل ہو جس سےحکومتی عمل دخل کم رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
27 ویں ترمیم منظوری، اتحادی ارکان کو اسلام آباد میں رہیں،حکومت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی بھجوادیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکمران اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور دیگر پارٹیاں شامل ہیں۔