ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے پر درخواست سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
ٹی ایل پی کے 6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت 10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی، دیگر امیدواروں اور متعلقہ آر اوز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ٹی ایل پی
پڑھیں:
الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا کا گانچھے کا دورہ، انتخابی تیاریوں کا جائزہ
الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نظرثانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ووٹر فہرستوں کی درستگی، شفافیت اور مکمل جانچ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے ضلع گانچھے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات، آئندہ انتخابات کے متوقع امیدواران، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹرز ایل جی اینڈ آر ڈی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران منعقدہ اجلاس میں انتخابی تیاریوں، الیکٹورل رولز کی نظرثانی اور ووٹر لسٹوں کی درستگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نظرثانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ووٹر فہرستوں کی درستگی، شفافیت اور مکمل جانچ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات وقت پر مکمل کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جمہوری حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کے لیے الیکشن کمیشن تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہا ہے تاکہ انتخابات کا عمل ہر سطح پر منصفانہ اور اعتماد کے قابل ہو۔