data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ لیاقت آباد کی تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، عوامی خدمت جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد ہے اور اسی عزم کے ساتھ شہر کے ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ مرحوم وائس چیئرمین عمران عباس کے نام سے منسوب یہ سڑک بانٹوا نگر اور بندھانی کالونی کے عوام کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے تحفہ ہے، جس کی تعمیر ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر مکمل کی گئی ہے،جماعت اسلامی نے محض دو سال میں لیاقت آباد کے تمام 15 پارک آباد کردیے ہیں، جو کبھی ویران تھے، اب وہاں بچے اور فیملیز خوشگوار لمحات گزارتی ہیں، اسی طرح کھیلوں کے میدانوں کی بحالی بھی جاری ہے جبکہ جلد محمدی گراؤنڈ، محمدی اسپورٹس کمپلیکس اور منصورہ ماڈل کمپلیکس کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ای چالان کے نام پر شہریوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور ظالمانہ جرمانے عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں، جماعت اسلامی نے اس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے اور اہل کراچی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قابض میئر بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں مگر جماعت اسلامی کے نمائندے اختیارات اور وسائل کی کمی کے باوجود ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں،بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے، کیونکہ عوامی نمائندوں کو اختیارات ملنے کے بغیر شہر کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی تعلیم کے شعبے میں بھی اصلاحات لارہی ہے، سرکاری تعلیمی ادارے جو ماضی میں باصلاحیت شخصیات کی نرسری ہوا کرتے تھے، آج ویران ہیں مگر جماعت اسلامی ان اسکولوں کو دوبارہ فعال اور معیاری اداروں میں تبدیل کر رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہزاروں اسٹریٹ لائٹس لگا کر لیاقت آباد کو روشن کردیا گیا ہے،سیوریج، پانی اور کچرے کے مسائل صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں لیکن سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، ان مسائل سے غافل ہیں، عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے، جماعت اسلامی خدمت کے مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

وہاج فاروقی ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی عوام کے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن