Jasarat News:
2025-11-06@23:59:05 GMT

اجتماع عام عوام کے اندر سے مایوسی کا خاتمہ کرے گا ، احمد

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام عوام کے اندر سے مایوسی کا خاتمہ کرکے گا اور اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنے کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے یہ بات کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا تمام کارکنان اجتماع عام میں عوام کی شرکت کے لیے رات دن محنت کر کے اسے پیغام کو ہر گلی محلے اور بازاروں تک پہنچائیں اس وقت عوام حکمرانوں کے ظلم وستم اور نا اہلی سے تنگ آ چکی ہے اور مایوسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا اب عوام کی سمجھ میں آرہا ہے کہ جماعت اسلامی کو اسٹیبلشمنٹ نے اسمبلیوں سے دور کیوں رکھا تھا کیونکہ کہ تمام سیاسی جماعتیں ان کی پیداوار اور ان کے حکم کی غلام ہیں سوائے جماعت اسلامی اور اگر آج جماعت اسلامی اسمبلیوں ہوتی تو عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکا مارنے کی جرأت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا اس وقت اجتماع عام مایوس عوام کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے اور اس اجتماع عام سے جو نظام بدل دو کی تحریک شروع ہو گی تو پھر وہ اپنی منزل پرپہنچ کر دم لے گی۔ انہوں نے کہا اجتماع عام اس ظالم کے نظام کو ختم کرنے کی جدوجہد کا آغاز ہو گااجتماع سے ناظم سٹی کونسلر طاہر اسامہ غریب آباد مظفرآباد کے ناظم عبدالحمید شیخ جنرل سیکرٹری پروفیسر راو طارق پروفیسر حماد علی بہادر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے کہا عوام کے

پڑھیں:

ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں دفتر ضلع قائدین میں ذمے داران سے خطاب کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-08-28

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اجتماع عام جلسہ نہیں انقلاب اسلامی کی پکار ہوگا ، جماعت اسلامی اٹک
  • اجتماع عام جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کا ممبرز کنونشن کل ہوگا
  • جماعت اسلامی کا لاہور اجتماع عام تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا،منعم ظفر خان
  • ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں دفتر ضلع قائدین میں ذمے داران سے خطاب کررہی ہیں
  • جماعت اسلامی محنت کشوں کی ترجمان، اجتماع عام میں بھرپور شرکت کرینگے، شکیل احمد شیخ
  • اپنا راستہ طے کرلیا، عوام سے ہی اتحاد کرکے فرسودہ نظام بدلنا ہے،حافظ نعیم الرحمن
  • وقت آگیا ہے عوامی طاقت سے طبقاتی نظام کو بدلا جائے، ضیاالدین انصاری
  • اسد اللہ بھٹو، کاشف شیخ و دیگر کا اخلاق احمد کے اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت
  • اجتماع عام بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،جماعت اسلامی پنجاب