data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور میں ہونے والا “اجتماع عام” ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،  21 سے 23 نومبر تک منعقد ہونے والے اس بڑے اجتماع میں ملک بھر سے تاجر، مزدور، کسان، خواتین اور نوجوان شریک ہوں گے، جو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ملک میں عدل و انصاف پر مبنی نظام کے قیام کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ادارہ نور حق میں منعقدہ تاجروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں ای چالان کے نام پر عوام پر مسلط کیے گئے بھاری جرمانے سراسر ظلم ہیں،  جماعت اسلامی نے اس ظالمانہ قانون کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، اور اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو سڑکوں پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  بدل دو نظام  کے نعرے کے تحت ہونے والا لاہور کا اجتماع عام ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں کے استحصالی نظام کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرے گا،  منعم ظفر خان نے تاجروں کو دعوت دی کہ وہ اس تاریخی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں۔

اجلاس میں کراچی کے مختلف تجارتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی اور اجتماع عام میں بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا،  تاجروں نے اس موقع پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو اجتماع عام کے انتظامات میں تعاون کرے گی۔

کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری برسوں سے مسائل کا شکار ہے لیکن ان کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، عوام کی خاموشی نے حالات کو ناسور بنا دیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر اس نظام کو بدلنے کے لیے آواز اٹھائیں۔

کوآپریٹو مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم خان نے کہا کہ سندھ حکومت نے ای چالان کے نام پر عوام سے لوٹ مار شروع کر دی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بلوں میں اضافی ٹیکس لگا کر شہریوں پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

واٹر پمپ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما عارف اسماعیل کا کہنا تھا کہ چالان سے پہلے عوام کو تربیت دی جائے اور سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے۔ بولٹن مارکیٹ ٹریڈرز اتحاد کے صدر شریف میمن نے کہا کہ ایک نظام درست کیے بغیر دوسرا سسٹم مسلط کر دیا جاتا ہے، شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار