گوہر گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حنیف گوہر نے پاکستان کی نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ کے جلد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی نوید سنائی ہے۔ ان کا وی نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ چند روز میں دبئی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگی، جس کے بعد پروازوں کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ ’23 مارچ‘ کو ایئر کراچی اپنی سروسز کا آغاز کر دے۔

حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ آغاز میں کم از کم 3 جہازوں سے آپریشن شروع کیا جائے گا، تاہم اگر زیادہ جہاز دستیاب ہوئے تو یہ خوش آئند بات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کے جدید طیارے خریدے جا رہے ہیں تاکہ مسافروں کو بہتر اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی کے کرائے دوسری ایئر لائنز کے مقابلے میں کم رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو معیاری خدمات کے ساتھ کم لاگت پر سفر کی سہولت ملے۔

چیئرمین گوہر گروپ نے مزید کہا کہ کمپنی ایک سال کے اندر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد 100 جہازوں پر مشتمل فلیٹ تیار کیا جائے تاکہ ایئر کراچی کو دنیا بھر میں وسعت دی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کسی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا موقع ملا تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم فی الحال ہمارا مکمل فوکس بہترین اور معیاری سروس فراہم کرنے پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ ایئر کراچی کیا جا

پڑھیں:

کراچی : ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بی ٹی کے اسٹارز کی ٹیم کا کوچز وآفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لیا گیا
  • کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ریکارڈ
  • نیٹ میٹرنگ صارفین پر کتنے روپے فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں گے؟
  • کراچی: میری ٹائم نمائنش اینڈکانفرنس کے موقع پر غیر ملکی خواتین ایک اسٹال پر بحری جہاز کا ماڈل دیکھ رہی ہیں
  • کراچی : ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بی ٹی کے اسٹارز کی ٹیم کا کوچز وآفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو
  • رانو ریچھ کو کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ کردیا گیا
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی آج بھی 7 پروازیں منسوخ
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج: قومی ایئر لائن کی آج بھی 7 پروازیں منسوخ
  • کراچی میں ای چالان کے نفاذ سے قبل آگاہی مہم لازمی قرار، شہریوں کا اصلاحات کا مطالبہ