نیٹ میٹرنگ صارفین پر کتنے روپے فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :سیپکو کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ فکسڈ چارجز عائد کیا جائے۔
پیسکو، میپکو کے بعد حیسکو اور سیپکو نے بھی فکسڈ چارجز وصولی کی درخواستیں جمع کروادیں۔
سیپکو کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرک صارفین بیک اپ سپلائی یا سولر جنریشن کم ہونے پر نیشنل گرڈ پر انحصار کرتے ہیں، نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ مینٹیننس کاسٹ ادا نہیں کرتے، کراس سبسڈائزیشن کے باعث نان سولر صارفین زیادہ فکسڈ کاسٹ ادا کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین بڑھنے سے سپیکو کا ریونیو بھی متاثر ہورہا ہے، 7 کلو واٹ والے صارفین پر 7 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی درخواست ہے۔
نیپرا اتھارٹی نے فی کلو ہزار روپے کی درخواست پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے فکسڈ چارجز کے حوالے سے ورکنگ طلب کرلی۔
سیپکو کو نیٹ میٹرنگ کو واجب الادا رقم کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بھی فکسڈ چارجز وصول کرنے کی درخواست میں نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ نیٹ ورک یوزج چارجز متعارف کروانے کی تجویز دی۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا
نیٹ ورک چارجز صارف کے لوڈ یا ایکسپورٹ کیے گئے یونٹس پر عائد کرنے کی تجویز ہے، کراس سبسڈی کے خاتمے کے لیے گراس میٹرنگ فریم ورک کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔