سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز

خرطوم(آئی پی ایس ) سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں رواں ہفتے اب تک 1500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سوڈان کے دارفور ریجن کے الفشر شہر سیسوڈانی فوج کے انخلا کے بعد سے شہر کے حالات انتہائی خراب ہیں، پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے قتل عام جاری ہے۔اس حوالے سے سوڈانی مسلح افواج کا بتانا ہے کہ اتوار سے بدھ تک تقریبا 2ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں

سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ 1500 افراد مارے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق دو دن میں 26 ہزارسے زیادہ لوگ الفشر سے انخلا کر چکے ہیں جبکہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا بتانا ہے کہ تقریبا ایک لاکھ 77ہزار شہری الفشر شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی صورتحال پر گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پرشہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی۔اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقا مار تھا نے اجلاس میں بتایا کہ سوڈان کی صورتحال خوفناک ہے

، الفشر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کا نظام منقطع ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے، الفشر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، نہ ہی شہریوں کے لیے شہر چھوڑنے کا کوئی محفوظ راستہ موجود ہے۔واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سیجاری سرکاری اور پرائیویٹ ملیشیا کے درمیان سے ہزاروں افراد ہلاک جبکہ تقریبا ایک کروڑ 20لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی

رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔

مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔

دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔

اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک4727 ملزمان گرفتار
  • کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار