سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مظالم پر خاموشی دراصل شریکِ جرم ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوڈان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک اخلاقی اور سیاسی آزمائش قرار دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود سلامتی کونسل ظلم و ستم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سوڈان میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بے عملی ترک کرے اور فوری جنگ بندی اور سوڈانی قیادت میں سیاسی حل کے لیے موثر اقدامات کرے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مظالم پر خاموشی دراصل شریکِ جرم ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوڈان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک اخلاقی اور سیاسی آزمائش قرار دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود سلامتی کونسل ظلم و ستم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ سفیر عاصم نے زور دیا کہ کونسل کو ایک واضح پیغام دینا چاہیے کہ وہ شہریوں کے قتل عام، اسپتالوں پر بمباری اور انسانی کارکنوں کو نشانہ بنانے جیسے مظالم پر مزید خاموش تماشائی نہیں رہے گی۔

انہوں نے ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی جانب سے الفاشر پر قبضے اور ان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی، اور اسپتالوں و انسانی کارکنوں پر حملوں کو بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے سعودی زچگی اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے کے قتلِ عام کو ناقابلِ بیان ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بہیمانہ اقدامات کے ذمہ داروں اور معاونین کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیر واضح پالیسی نے RSF کو مزید شہہ دی ہے جبکہ سوڈان کے قانونی اداروں کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی پوزیشن پر نظرِ ثانی کریں کیونکہ سوڈانی ریاست کو کمزور کرنا ایسے خلا کو جنم دیتا ہے جسے مسلح گروہ مزید ظلم و جبر اور عدم استحکام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سفیر عاصم افتخار نے سوڈان میں نئے وزیرِ اعظم اور ٹیکنوکریٹ کابینہ کی تقرری کا خیرمقدم کیا اور اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جو سلامتی کونسل کی حمایت کی مستحق ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایران کی سوڈان میں عام شہریوں پر حملوں کی مذمت

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران سوڈان کے شہر الفاشر میں جاری مسلح درگیریوں، عوامی املاک کی تباہی اور بے گناہ افراد کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمانِ وزارتِ خارجہ نے سوڈان کے شمالی دارفور کے مرکزی شہر الفاشر میں مسلح جھڑپوں، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران سوڈان کے شہر الفاشر میں جاری مسلح درگیریوں، عوامی املاک کی تباہی اور بے گناہ افراد کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے سوڈان کی دوبارہ تقسیم کی بعض خطرناک کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو سوڈان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔  

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں آر ایس ایف کے مظالم، ہزاروں شہری ہلاک ، قیامت کا منظر
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی سوڈانی علاقے الفشر پر آر ایس ایف کے قبضے کی مذمت
  • سوڈان میں نسل کشی: الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں 1500 افراد ہلاک، عالمی مذمت
  • پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار
  • پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت
  • ایران کی سوڈان میں عام شہریوں پر حملوں کی مذمت
  • پاکستان کی اسرائیلی جارحیت  اور غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں  کی شدید مذمت
  • پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
  • پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ