کرپٹو کرنسی کی مبینہ واردات، مسافر کے والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر غائب
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔
فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔
نوجوان کے مطابق اس نے معاملے کی اطلاع فوری طور پر ایئرپورٹ پولیس، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور دیگر متعلقہ حکام کو دی، تاہم اب تک کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔
فیض یاب کے وکیل نے الزام لگایا ہے کہ حکام کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، بلکہ معاملہ دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایئرپورٹ اتھارٹی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ “CCTV فوٹیج میں کوئی غیر معمولی سرگرمی نظر نہیں آئی۔” حکام کے مطابق، واقعے کے وقت ایئرپورٹ کے داخلی راستوں اور ٹرمینل ایریا میں کسی مشکوک شخص کی موجودگی ریکارڈ پر نہیں۔
فیض یاب کا کہنا ہے کہ پولیس نے غلط فوٹیج کا جائزہ لیا ہے اور اصل مقام سے ریکارڈ حاصل نہیں کیا گیا۔ اُس نے دعویٰ کیا کہ “میں کراچی کرپٹو انویسٹمنٹ سے متعلق کاروباری ملاقات کے لیے آیا تھا، مگر واپسی سے قبل میرا پورا اکاؤنٹ منظم طریقے سے ہیک کر کے خالی کر دیا گیا۔”
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اس واقعے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فیض یاب کے الزامات درست ثابت ہوئے تو یہ پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی مبینہ سائبر واردات ہو سکتی ہے۔
فی الحال حکام کی جانب سے باضابطہ تحقیقات یا کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، واقعے نے ملک میں کرپٹو کرنسی کے تحفظ اور ڈیجیٹل اثاثوں کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیض یاب
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔