مصر میں جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے پاکستان بھی آپشن میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
154 فلسطینی سابق قیدیوں کو جلاوطن کر کے بسوں کے ذریعے مصر بھیج دیا گیا، جہاں حکام نے انہیں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھا ہوا ہے جہاں سے وہ اجازت کے بغیر باہر نہیں نکل سکتے۔ مصر میں جلاوطن کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو آباد کرنے کے لیے جن ممالک پر غور کیا جا رہا ہے ان میں قطر، ترکیہ اور ملائیشیا کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ثالثی سے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد، جو 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے، حماس نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر قیدی غزہ اور مغربی کنارے واپس چلے گئے، تاہم 154 فلسطینی سابق قیدیوں کو جلاوطن کر کے بسوں کے ذریعے مصر بھیج دیا گیا، جہاں حکام نے انہیں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھا ہوا ہے جہاں سے وہ اجازت کے بغیر باہر نہیں نکل سکتے۔ مصر نے سب سے پہلے ان قیدیوں میں سے 150 کو جنوری میں قبول کیا تھا اور 8 ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ان میں سے زیادہ تر اب بھی اسی ہوٹل میں مقید ہیں، ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں موجود ان فلسطینی سابق قیدیوں کو اب نئے مسائل کا سامنا ہے، ان کے پاس نقل و حرکت کی آزادی نہیں، کام کے اجازت نامے نہیں، اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کا اگلا قدم کیا ہوگا جب کہ مصری حکومت نے اب تک ان کی قانونی حیثیت کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیدیوں کو
پڑھیں:
اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی وقار، خودمختاری اورقومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ایک پیغام میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہےتوہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف فردِ واحد اپنے مفادات کےلیے ملک دشمنوں کا آلہ کار بنے تو اسےبیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کےحواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیزہرزہ سرائی ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افواج ریاست پاکستان کی نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کی امین ہیں، تفریق ڈالنےکی کوشش قابلِ مذمت ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اپنے حلقے کے کارکنوں سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دشمن کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ بانی کی بہنوں کو پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے پرشرم آنی چاہیے۔ پی ٹی آئی پاکستان کا دفاع کمزورکرنا چاہتی ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالا دیا گیا، پچھلے 12 سال میں خیبرپختونخوا کو کھنڈربنا دیا گیا، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر فوج اور شہدا کیخلاف باتیں کرتے ہیں، ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں ، یہ ذاتی انا کی تسکین چاہتے ہیں۔
مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
مزید :