امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں تقریباً 30 سال بعد کسی ڈیموکریٹ امیدوار نے میئر کا انتخاب جیت لیا۔

ڈیموکریٹ ای لین ہیگنز نے ریپبلکن امیدوار ایمیلیو گونزالیز کو شکست دے دی، جنہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی۔

یہ کامیابی اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کہ میامی ہسپانوی نژاد ووٹرز کی اکثریت والا شہر ہے اور ٹرمپ کا سیاسی گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

سی این این اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر ہیگنز کی جیت کا اعلان کر دیا، کیونکہ ابتدائی نتائج میں وہ اپنے حریف پر 18 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل کیے ہوئے تھیں۔

میامی کا میئر الیکشن بظاہر غیر جماعتی ہوتا ہے، مگر اس بار یہ مقابلہ قومی سطح پر بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

یہ بھی پڑھیے ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز کو بڑا دھچکا، ڈیموکریٹس کی 3 ریاستوں میں بڑی کامیابی

ہیگنز کی فیصلہ کن کامیابی گزشتہ ماہ ہونے والی ڈیموکریٹس کی متعدد انتخابی فتوحات کے تسلسل کا حصہ ہے، جنہوں نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس پر ٹرمپ کی ممکنہ گرفت کو کمزور کر دیا ہے۔

دوسری جانب ریپبلکنز میں یہ خدشہ بھی بڑھ رہا ہے کہ 2024 میں ہسپانوی ووٹرز کی جو بڑی تعداد ٹرمپ کی طرف آئی تھی، وہ اب دوبارہ ڈیموکریٹس کی طرف لوٹ رہی ہے۔

61 سالہ ہیگنز نے اپنی کامیابی کو قومی سیاسی رجحانات کے بجائے مقامی سطح پر ’سالوں افراتفری اور بدعنوانی کے خاتمے‘ سے تعبیر کیا۔ وہ 1997 کے بعد پہلی ڈیموکریٹ میئر بن گئی ہیں۔ اسی سال فرانسس سوارز کے والد زاویئر سوارز نے بطور ڈیموکریٹ کامیابی حاصل کی تھی۔ ہیگنز میامی کی تاریخ کی پہلی خاتون میئر اور 1990 کی دہائی کے بعد پہلی غیرہسپانوی امیدوار ہیں جنہوں نے یہ عہدہ حاصل کیا ہے۔

میامی ڈیڈ کاؤنٹی کے نتائج بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ریپبلکنز کی قوت کمزور پڑ رہی ہے۔ گزشتہ سال ٹرمپ نے کاؤنٹی میں 55 فیصد ووٹ لیے تھے، لیکن اس بار انتخابی رجحان اس کے برعکس دکھائی دے رہا ہے۔

4 نومبر کے ابتدائی مرحلے میں ہیگنز نے 36 فیصد ووٹ لے کر برتری حاصل کی تھی، تاہم سادہ اکثریت نہ ملنے پر انہیں رن آف میں آنا پڑا۔ گونزالیز 18 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ انتخابی مقابلہ ابتدا میں غیر جماعتی تھا، لیکن ڈیموکریٹس کی حالیہ انتخابی کامیابیوں کے بعد مقابلہ قومی اہمیت اختیار کرتا گیا۔

یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کی قریبی ساتھی امریکی صدر کا ساتھ چھوڑ گئیں، سبب کیا بنا؟

17 نومبر کو ٹرمپ نے گونزالیز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ووٹرز کو ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اس کے جواب میں ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور متعدد نمایاں ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ہیگنز کی حمایت شروع کر دی، جن میں امریکی وزیر ٹرانسپورٹیشن پیٹ بٹیجیج بھی شامل تھے۔

ماہرین کے مطابق مقامی انتخابات سے قومی سطح کے رجحانات اخذ کرنا ہمیشہ درست نہیں ہوتا۔ اس کی مثال میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیوین کاوا ہیں، جو 2020 سے ڈیموکریٹ کے طور پر میئر منتخب ہو رہی ہیں، حالانکہ صدارتی انتخاب میں یہ کاؤنٹی ٹرمپ کے حق میں گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس ری پبلیکن پارٹی ریاست فلوریڈا میامی میئرشپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس ری پبلیکن پارٹی ریاست فلوریڈا میامی میئرشپ ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کی حاصل کی

پڑھیں:

آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز


دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ایک اہم میچ میں گلف جائنٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی

فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
کپتان جیمز ونس 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ہدف کے تعاقب کو آخری اوور سے قبل مکمل کیا۔جیمز ونس آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر بھی پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے۔ گلف جائنٹس کے عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور بہترین بولر (وائٹ بیلٹ) کی دوڑ میں بھی سب سے

آگے رہے۔گلف جائنٹس کی جانب سے عمرزئی (14) اور ٹام مورز (13) نے بھی ہدف کے حصول میں قیمتی رنز جوڑے۔
دوسری جانب دبئی کیپیٹلز کے مصطفیض الرحمان اور دسون شاناکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد گلف جائنٹس کے کپتان معین علی نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے نسانکا اور ونس کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کی صورتِ حال کے مطابق بہترین کھیل پیش کیا۔ دوسری جانب دبئی کیپیٹلز کے کپتان شاناکا نے اعتراف کیا کہ درمیانی اوورز میں بیٹنگ بہتر نہ ہونے کے باعث ٹیم کو نقصان ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی آئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست
  • کراچی میں کامیابی کے بعد ای چالان کے دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
  • ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل
  • نائجیریا، ملک کے بدترین اغوا کیس میں بڑی کامیابی، 100 بچے رہا
  • ہمارے بچے مر رہے ہیں کراچی کا میئر کہاں ہے؟
  • ریاض سیزن میں جاری پاکستانی ویک بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر
  • آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
  • ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں تاریخی کامیابی
  • طلحہ انجم مسلسل دوسری بار دنیا بھر میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ قرار