پی ٹی آئی کے خلاف شکنجہ مزید سخت، کل سے ایسی کی تیسی ہوگی: فیصل واوڈا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پی ٹی آئی کے خلاف شکنجہ مزید سخت، کل سے ایسی کی تیسی ہوگی: فیصل واوڈا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سینئر سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں سے ٹکر لینے کی کوشش کرے گا، تو وہ بھی ”فرنٹ فٹ“ پر کھیلیں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میںا ظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں کے خلاف سازش کی گئی تو ریاست بھرپور ردعمل دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیسز، نااہلی، پابندی، گورنر راج اور خیبرپختونخوا میں مفرور عناصر کے خلاف کارروائی کو آپشنز میں شامل کیا جا چکا ہے۔ فیصل واوڈا نے پارلیمان میں پی ٹی آئی کے اراکین پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہندوستان کا لبادہ اوڑھ کر کچھ لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں، انہیں کیڑوں مکوڑوں کی طرح مسل دیا جائے گا۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل فوج پر حملے کرتے رہے اور پاکستان کے دشمن ایم این اے، سینیٹرز اور وزرا افغانستان چلے جائیں۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر خان کو مخلص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں سے مختلف ہیں۔
کے پی کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے واوڈا نے بتایا کہ انہیں بدمعاشی نہ کرنے کی وارننگ دی گئی تو وہ واپس چلے گئے اور سہیل آفریدی نہ اڈیالہ آئے اور نہ اسلام آباد ہائی کورٹ تو بہنوں کی ملاقات ہوگئی۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک انفارمیشن سیکریٹری بھی مفرور ہے اسے بھی پٹہ ڈالیں گے۔
اپنی گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور جو لوگ لسانیت پھیلا رہے ہیں ان کا منہ کالا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں لسانی ہوا دینا مناسب نہیں اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کےکیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں، جوجیساکرے گا ویسا ہی بھرے گا، ڈرنے اور ڈرانےکا وقت ختم، اب ایکشن کی باری ہے، غنڈہ گردی اور بدمعاشی والے مٹھی بھر ہیں، پیر سے لوگ سرینڈر کرنا شروع کر دیں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے توپ پہلے ہی ہاتھ اٹھاچکے ہیں، کچھ لوگوں کو پٹہ ڈالا جائے گا، ہماری افواج نے کئی گنا بڑی قوت کو شکست دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، فوج کے ساتھ ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی ا ئی کے خلاف
پڑھیں:
لتر‘ چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگیا: فیصل واوڈا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لتر‘ چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیاسی گندی نالی کے کیڑے اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلو! کیا ہوا؟۔ کیا سیاسی ماں مر گئی ہے۔ کل سے آج کے دن تک ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلیئر پیغام ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پی ٹی آئی کو ایسا ماڈل بنایا جائے گا آنے والی سیاسی جماعتوں کو عبرت ہوگی۔ میری لسٹ میں گورنر راج کا آپشن بھی ہے اور میری لسٹ پر 100 فیصد عمل ہوگا۔ ریاست مخالف لوگوں کو اب پاکستان میں جگہ نہیں ملے گی۔ پابندی، نااہلی اور 9 مئی کے مقدمات کا منطقی انجام، اب یہ سب کچھ ہوگا۔ اب انچ برابر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فرنٹ رہے گا نہ ہی رائٹ رہے گا۔ لگ رہا ہے سہیل آفریدی سیاسی خود کشی کی طرف چل پڑے ہیں۔ ریاست کا جواب آنے کے بعد خیبر پی کے حکومت نے 9 مئی کیسز ختم کر دیئے۔ 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کریں۔ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے۔ 9 مئی کیسز کے ملزمان خیبر پی کے میں چھپے ہوئے ہیں۔