آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ایک اہم میچ میں گلف جائنٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی
فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
کپتان جیمز ونس 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ہدف کے تعاقب کو آخری اوور سے قبل مکمل کیا۔جیمز ونس آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر بھی پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے۔ گلف جائنٹس کے عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور بہترین بولر (وائٹ بیلٹ) کی دوڑ میں بھی سب سے
آگے رہے۔گلف جائنٹس کی جانب سے عمرزئی (14) اور ٹام مورز (13) نے بھی ہدف کے حصول میں قیمتی رنز جوڑے۔
دوسری جانب دبئی کیپیٹلز کے مصطفیض الرحمان اور دسون شاناکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد گلف جائنٹس کے کپتان معین علی نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے نسانکا اور ونس کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کی صورتِ حال کے مطابق بہترین کھیل پیش کیا۔ دوسری جانب دبئی کیپیٹلز کے کپتان شاناکا نے اعتراف کیا کہ درمیانی اوورز میں بیٹنگ بہتر نہ ہونے کے باعث ٹیم کو نقصان ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی آئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وکٹوں سے شکست دے دبئی کیپیٹلز ا ئی ایل ٹی 20 گلف جائنٹس کرتے ہوئے
پڑھیں:
محراب پور: سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے نوجوان خطاب کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز