2025-06-14@01:48:56 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«چیچہ وطنی»:

    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) قومی شاہراہ پر منی ٹرک درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیورجاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق حادثہ اڈا دادفتیانہ کے قریب ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا جس سے منی ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے لگے درخت سے ٹکرا گیا،حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور نصیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی عادل زخمی ہوگیا ،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378
    چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 109 سیون آر میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعے میں 22 سالہ نوجوان لڑکی کو اس کے بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ چند روز قبل اپنی مرضی سے ایک لڑکے کے ساتھ چلی گئی تھی جس کے بعد اس کے بھائی پنچایتی فیصلے کے تحت اسے گھر واپس لے آئے تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مہوش کے دو بھائیوں نے رات گئے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ...
    —فائل فوٹو چیچہ وطنی کے علاقے شاہ کوٹ میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔پولیس کے مطابق شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔ ملتان: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیاملتان کے علاقہ دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں مبینہ مہمان نے میزبان کو قتل کردیا اور گھر کے دروازے کو باہر سے تالا لگا کرفرار ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں13،چودہ ایل میں پیش آیا جہاں مقامی محنت کش مرزا محمدسلیم کی بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی اور وہ گھر میں اکیلا تھا،اسی اثنا میں ایک نامعلوم شخص مہمان بن کرآیا جس پر میزبان نے اسکی آؤبھگت کی، دونوں نے اکٹھے کھانا کھایا اور کمرے میں ہی سو گئے۔اسی دوران مبینہ مہمان نے پستول سے فائرنگ کرکے میزبان محمد سلیم کو سوتے میں ہی قتل کردیا اور گھر کے مین گیٹ کو باہر سے تالا لگا کر فرار...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں تھانہ سٹی کے مین گیٹ پرمخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق گاؤں14،گیارہ ایل کے رہائشی عبدالرزاق گجر اور وقار گجر کے مابین زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا،مقتول عبدالرزاق نے ا سی تنازعہ پرایک شخص کو قتل کردیا تھا جس میں وہ قید کی سزا بھگت کر حال ہی جیل سے رہا ہوا تھا،فریقین ایک مقدمہ کی تفتیش کیلئے تھانہ صدرمیں جمع ہوئے تاہم تفتیش سے فارغ ہوکر مقتول عبدالرزاق جب تھانہ صدر سے باہرنکل کرقریب ہی واقع تھانہ سٹی کے گیٹ پر پہنچا تو ملزم وقار نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی...
    چیچہ وطنی میں 6 سالہ طالبعلم اسکول کےاحاطے میں واقع بغیر ڈھکن کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اسکول میں بچے کی ہلاکت پر بچے کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جانے کا مطالبہ کیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال نے واقعہ کی دو روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ Post Views: 2
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ اقبالنگر کے قریب بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں ملتان کی جانب سے آنیوالی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی ۔(جاری ہے) حادثہ کے نتیجہ میں55سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد سے قبل ہی چل بسا،کارڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔\378
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران 27 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ کے علاقہ میں ایک مشتبہ شخص محمد عمران کو روک کراسکے سامان کی تلاشی لی گئی تو14لٹر شراب برآمد ہوئی ،ایک اور ملزم سرفراز کو روکا گیا تو اس سے بھی13لٹر شراب برآمد ہوئی، جس پر دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں محنت کش کا کمسن بیٹا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔(جاری ہے) ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سالہ غلام مصطفی گاؤں 57،بارہ ایل کے قریب سے گزرنے والی نہر کے کنارے کھیل رہا تھا جو اچانک نہر میں جاگرا،بچے کو باہر نکالا گیا تو وہ دم توڑچکا تھا، معصوم بچے کی ناگہانی موت سے ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا فروش جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی محمدیوسف اور اسکا بیٹا رحمان یوسف موٹر سائیکلوں پر کپڑا فروخت کرکے واپس جارہے تھے کہ چک 39 ، بارہ ایل کے قریب منی ٹرک نے محمد یوسف کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔(جاری ہے) پولیس نے منی ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    — فائل فوٹو  چیچہ وطنی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔ سرگودھا: 4 افراد کی 13 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائیسرگودھا میں 4 افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق زمین کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان میں مقتولین کا چچا اور ایک کزن شامل ہیں۔پولیس  نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے باغ کے مالی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر بہن بھائی کو گرفتار کرلیا،بیوی اور سالا ہی قاتل نکلے۔(جاری ہے) ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق ایک ماہ قبل گاؤں105،بارہ ایل میں مقامی زمیندار کے مالی عمر حیات عرف ملتانی کی نعش گوبر کے ڈھیر سے ملی تھی جس کے سر پر چہرے پر آہنی ہتھیار کی ضربات کے واضح نشانات موجود تھے ۔تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی پولیس نے تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملتان سے مقتول کی بیوی شمیم اور اسکے بھائی مدثر کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو دونوں نے قتل کااعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گھریلورنجش...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں 70سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی اشرف اقبالنگر کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگیا،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منیقل کردی ہے۔\378
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم سے18لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق پولیس نے غازی آباد کے علاقہ میں ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوارکو روک کر اسکے قبضہ سے شراب برآمد کرلی،شراب فروش محمد شکیل سہو کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔\378
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2ملزمان فرار ہوگئے۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق 3مسلح ڈاکو گاؤں38،بارہ ایل کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ بروقت اطلاع پرپولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزموں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا تاہم 2،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،زخمی ہونیوالا ڈکیت حسنین شاہ ڈکیتی،راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔\378
    چیچہ وطنی (نامہ نگار) چیچہ وطنی کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔ نواحی گاؤں 14 گیارہ ایل کا رہائشی پاک آرمی کا شیر جوان محمد افضال دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا، شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ،ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہیں۔ شہید محمد افضال کو گاؤں میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔
     رانا سلیم: چیچہ وطنی میں مسافر بس اور ٹرالی میں خوفناک تصادم ،حادثے میں 3افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی ہوگئے ، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا. تفصیلات کےمطابق چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر نجی کمپنی کی اے سی بس اور ٹرالی میں تصادم ہوا، حادثہ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے.ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا .اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ، ڈرائیور حادثہ کے بعد جائے وقوعہ سے...
۱