آن لائن نوکری کے نام پر فراڈ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پی ٹی اے نے مفادِ عامہ کے لیے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے افراد اور گروہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات لگا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تنخواہ، آسان اوقاتِ کار اور بیرونِ ملک ملازمت کے جھانسے دے کر شہریوں سے رقوم اور ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن نوکری تلاش کرنے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنیوالی ہر ملازمت کی پیشکش حقیقت پر مبنی نہیں ہوتی۔ پی ٹی اے نے مفادِ عامہ کیلئے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے افراد اور گروہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات لگا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں، یہ لوگ زیادہ تنخواہ، آسان اوقاتِ کار اور بیرونِ ملک ملازمت کے جھانسے دے کر شہریوں سے رقوم اور ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق اسکیمرز مختلف کمپنیوں کے نام سے ایجنٹس بنا کر نوجوانوں کو نوکریوں کی پیشکش کرتے ہیں۔ سروے یا ریسرچ کے بہانے وہ شہریوں کی تصاویر اور لوکیشن حاصل کرتے ہیں، جو بعد میں ملک اور شہریوں کیخلاف منفی مقاصد کیلئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ پی ٹی اے نے واضح کیا کہ اگر سوشل میڈیا پر کوئی پیشکش ضرورت سے زیادہ پُرکشش لگے، بھرتی کرنیوالا شخص اپنی شناخت چھپائے، صرف واٹس ایپ پر رابطہ رکھے یا غیر ضروری معلومات جیسے شناختی کارڈ نمبر، مکمل پتہ یا لوکیشن مانگے، تو ایسی پیشکش سے فوراً محتاط ہو جائیں۔ اسی طرح، اگر کوئی اشتہار نامعلوم ایپس یا لنکس ڈاؤن لوڈ کرنے پر زور دے، تو یہ بھی دھوکہ دہی کی علامت ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر نوکری کے اشتہار کی تصدیق لازمی کریں۔ پیشکش کرنے والی کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔ کمپنی کا تصدیق شدہ ای میل ایڈریس چیک کریں۔ کمپنی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اپنی ذاتی معلومات غیر مصدقہ ذرائع سے ہرگز شیئر نہ کریں۔ کسی بھی مشکوک اشتہار کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ پی ٹی اے نے شہریوں کو یاد دلایا ہے کہ خوابوں کی نوکری ضرور اہم ہے، مگر آن لائن تحفظ اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کرتے ہیں
پڑھیں:
کیا ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی منگنی ٹوٹ گئی؟ رابرٹ کے ساتھ تصویر وائرل
ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نئی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی پوسٹ ہے جس نے مداحوں کو لمحوں میں پریشان بھی کیا اور حیران بھی۔
اصل ہنگامہ اُس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے لگی کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے، اور اس افواہ کا تعلق زینڈایا اور روبرٹ پیٹنسن کی چند نئی تصاویر سے جوڑا جا رہا تھا۔ لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف نکلی۔
بات کچھ یوں ہے کہ اداکارہ زینڈایا نے اس ہفتے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو بظاہر شادی کے اعلان کا ہلکا سا تاثر دے رہی تھی۔ مداح پہلے تو چونکے، پھر سمجھ نہ پائے کہ آیا یہ فلمی پروموشن ہے یا واقعی کوئی بڑا سرپرائز!
یاد رہے کہ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا اسی سال جنوری میں منگنی کر چکے ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا پر اچانک آنے والی ایسی مبہم پوسٹس نے مداحوں کے ذہنوں میں سوالات بھر دیے کہ کیا اب شادی کا وقت آگیا ہے؟
اصل کہانی 9 دسمبر 2025 کو سامنے آئی، جب فلم اسٹوڈیو A24 نے بوسٹن گلوب میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی اشتہاری حربہ آزمایا۔
اسٹوڈیو نے زینڈایا اور رابرٹ پیٹنسن کے فلمی کرداروں کے ناموں کے ساتھ ایک ایسا باضابطہ، رسمی اور تقریباً حقیقی لگنے والا اعلان شائع کرایا، جسے دیکھ کر ایسا لگا جیسے دونوں نے واقعی منگنی کر لی ہو۔
اس ’جعلی مگر انتہائی سنجیدہ‘ اعلان نے پڑھنے والوں کو مکمل طور پر دھوکے میں ڈال دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اسے فوراً سچ مان لیا اور یوں ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کے رشتے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہر جگہ پھیل گئیں۔
View this post on Instagramصورتحال کو مزید پُراسرار اس تصویر نے کردیا جس میں زینڈایا، پیٹنسن کی گود میں بیٹھے چمکیلی انگوٹھی دکھا رہی ہیں، حالانکہ یہ سب اُن کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم کا حصہ ہے۔
تصویر سامنے آتے ہی چند ہی گھنٹوں میں دونوں اداکار ایکس اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ کرنے لگے، اور میڈیا نے بھی اس ’’منگنی اسکینڈل‘‘ میں بھرپور دلچسپی دکھائی۔
آخر کار یہ ثابت ہوا کہ نہ کوئی منگنی ٹوٹی، نہ کوئی نئی محبت کا آغاز ہوا، یہ سب فلم کی تشہیر کا شاندار مگر الجھن پیدا کرنے والا طریقہ تھا۔