‘دیوالی پر صرف 10 ہزار، شرم کی بات ہے‘، ملازم کی ویڈیو سامنے آنے پر امیتابھ تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن دیوالی کے موقع پر ملازمین کو صرف 10 ہزار بھارتی روپے کیش دینے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
حال ہی میں بھارت سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار منایا، اس موقع پر امیتابھ بچن کے گھر کے باہر کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بالی وڈ بگ بی کو نشانے پر رکھ لیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Sagarthakurvlog (@sagar.
سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں ایک شخص کو چہرہ ظاہر کیے بغیر دیوالی کے موقع پر امیتابھ بچن کے گھر کے باہر کیا گیا چراغاں اور ان کے ملازم سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں بگ بی کے گھر سے باہر گزرتا ملازم دیوالی پر امیتابھ بچن کی طرف سے ملنے والی مٹھائی کا ڈبہ اور پیسوں کا لفافہ بھی دکھا رہا ہے۔
پوچھنے پر امیتابھ بچن کے ملازم نے بتایا کہ اس لفافے میں ملازموں کو 10 ہزار کیش انعام دیا گیا ہے، شیئر کیے جانے کے بعد ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
‘دیوالی پر صرف 10 ہزار، شرم کی بات ہے‘، ملازم کی ویڈیو سامنے آنے پر امیتابھ تنقید کی زد میں
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین امیتابھ بچن پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں ۔
دیویش نامی صارف نے ویڈیو پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ صرف 10 ہزار؟
ایک صارف نے امیتابھ بچن کے دیے گئے کیش کا مذاق اڑاتے ہوئے بتایا کہ ’میری ملازمہ کی تنخواہ 13 ہزار ہے تو وہ دیوالی کا بونس بھی 13 ہزار لے کر گئی ہے ‘۔
گورو نامی صارف کا کہنا تھا کہ صرف 10 ہزار ، شرم آنی چاہیے، جبکہ ایک نے لکھا کہ 10 ہزار سے کیا ہوگا؟
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ ’دیوالی پر سب لوگ دگنی تنخواہ دیتے ہیں جبکہ کچھ 20 سے 25 ہزار کا بونس بھی دیتے ہیں‘۔
ایک صارف نے لکھا کہ افسوس کی بات ہے، جس طرح سے یہ اسٹار کام کرتے ہیں انھیں 24 گھنٹے اپنے لیے کام کرنے والے ملازموں کو زیادہ پیسے دینے چاہئیں، کیوں کہ ان کا کام آسان نہیں ہے‘۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر امیتابھ بچن امیتابھ بچن کے سوشل میڈیا دیوالی پر
پڑھیں:
ملتان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار
ملتان سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان زون نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں سی سی ڈی کا ملازم بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ملازم نے یونان ملازمت کا جھانسا دے کر 37 لاکھ 40 ہزار روپے لیے تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سی سی ڈی بہاولپور میں تعینات تھا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے شہری کو فرانس میں ملازمت کا جھانسا دے کر 18 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان رقم وصولی کے بعد روپوش ہوگئے تھے، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔