اکشے کھنہ کی فلم میں بطور رحمٰن ڈکیت انٹری کا سوشل میڈیا پر تہلکہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ میں بطور رحمٰن ڈکیت انٹری نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
اکشے کھنہ جس سین میں فلم میں انٹری دیتے ہیں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس گاڑی سے نکل کر مقامی انداز میں رقص کرتے ہجوم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پھر خود بھی ہجوم کے ساتھ رقص کرنے لگتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by The Filmy Charcha (@filmycharchaofficial)
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈکشن ٹیم کے ایک ذرائع کے مطابق اکشے کھنہ وائرل ویڈیو میں جس انداز میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں وہ اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا بلکہ اُنہوں نے شوٹنگ کے دوران اچانک خود ہی ڈانس کرنا شروع کر دیا تھا جسے اب فلمی شائقین کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ میں اکشے کھنہ نے رحمٰن ڈکیت کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم 5 دسمبر کو ریلیز کی گئی ہے جس میں اہم پاکستانی شخصیات کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
فلم ’دھریندر‘ کی مرکزی کاسٹ میں اکشے کھنہ کے ساتھ رنویر سنگھ اور سنجے دت بھی شامل ہیں۔
علم میں رہے کہ فلم کی کہانی سے حقیقی واقعات کو مسخ کرنے کی کوشش میں اسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر اکشے کھنہ
پڑھیں:
مداحوں نے ریکھا کو ’جیا بچن 2.0‘ کیوں قرار دیا؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کو مداحوں نے ’جیا بچن 2.0‘ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ریکھا کی ایئرپورٹ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکارہ ایئرپورٹ سے باہر نکل رہی ہوتی ہیں تو ایک خاتون مداح انتہائی خوشی اسلوبی سے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کرتی ہیں۔
A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ریکھا خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب آگے بڑھ جاتی ہیں۔
اداکارہ کا مداح کے ساتھ یہ نامناسب رویہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور اُنہوں نے اداکارہ کو ’جیا بچن 2.0‘ قرار دے دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے مداح کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے، ایک مداح کے ساتھ چند سیکنڈ گزارنے میں آخر مسئلہ کیا تھا؟
ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر ان کا بھی ایسا رویہ ہے تو جیا اور ریکھا میں کیا فرق ہے؟