WE News:
2025-12-10@09:44:46 GMT

چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینل فیکٹری لگانے کے لیے تیار؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینل فیکٹری لگانے کے لیے تیار؟

چینی کمپنی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاکہ ملکی ضرورت کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بھی فروغ دیا جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے چین کی ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ چینی وفد کی قیادت چیئرمین وانگ جیانبن نے کی اور پاکستان میں سولر انرجی سمیت دیگر ہائی ٹیک شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟

وزیر قیصر احمد شیخ نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سنہری موقع ہے‘۔ انہوں نے حکومت کی کاروباری ماحول بہتر بنانے کی کوششوں اور وزیراعظم کی حالیہ اصلاحات، جن میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے نئے سنگل ونڈو عمل شامل ہیں کا ذکر بھی کیا۔

وفد کو سرمایہ کاری کے لیے 6,000 ایکڑ زمین مختص کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔ وزیر نے انہیں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کے فوائد سے آگاہ کیا، جن میں پہلے 10 سال کے لیے انکم ٹیکس سے استثنیٰ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کے لیے سرپرائز، نئے میٹر کی شرط کیوں لگائی گئی؟

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور گزشتہ سال اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس تقریباً چار سے پانچ گنا بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، سولر انرجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمیکلز اور مینوفیکچرنگ کے شعبے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہت زیادہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ملاقات میں ستمبر میں بیجنگ میں ہونے والی پاکستان-چین B2B انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں 8.

5 ارب ڈالر کے معاہدے اور جوائنٹ وینچر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اب سولر کو آپ بھول جائیں، امریکی ’انورٹر بیٹری‘ نے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا

وزیر نے چینی سرمایہ کاروں کے لیے BOI کی حمایت کے عزم کو دہرایا اور فزیبیلٹی اسٹڈیز اور جوائنٹ وینچر معاہدوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کا مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور اعلیٰ معیار کی گرین ٹیک سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتا ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مددگار ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان میں سرمایہ کاری چینی کمپنی سولر سولر پینل سولر کی قیمتیں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان میں سرمایہ کاری چینی کمپنی سولر سولر پینل سولر کی قیمتیں پاکستان میں سرمایہ کاری کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ایمازون کا بھارت میں 2030 تک 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ایما زون نے بھارت میں  2030 تک بھارت میں 35 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے گا تاکہ اپنے کاروبار کو توسیع دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا سکے۔

اس طرح امریکا کی یہ ای کامرس کمپنی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اپنی موجودگی بڑھانے والی تازہ ترین عالمی ٹیک فرم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

امریکی ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں نے اس سال بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ کلاؤڈ، مصنوعی ذہانت اور ڈیپ ٹیک کی ترقی کے لیے ایک اسٹریٹیجک مرکز کے طور پر بھارت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Amazon commits over $35B in investments in India, while officials from Washington and New Delhi open fresh talks aimed at easing strains created by new US tariffs tied to Russian oil importshttps://t.co/TzmQwP2QKC

— TRT World (@trtworld) December 10, 2025

مائیکروسافٹ نے 2030 تک بھارت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کلاؤڈ اسٹرکچر کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو ایشیا میں اس کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، جبکہ گوگل نے آئندہ 5 برسوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

ایمازون کا کہنا ہے کہ اس کی تازہ سرمایہ کاری ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے، جہاں وہ وال مارٹ کی حمایت یافتہ فلپ کارٹ اور ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے ریٹیل بزنس کے ساتھ مقابلے کے لیے پہلے ہی بھاری سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اے آئی ایجنٹس سے کن افراد کی ملازمتوں کو خطرہ نہیں؟ ایمازون ویب سروسز کے سربراہ نے بتا دیا

امریکی ای کامرس کمپنی 2010 سے اب تک بھارت میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور 2023 میں اس نے مزید 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا تاکہ ملک میں اپنی شراکت کو وسعت دے سکے۔

ایمازون کے مطابق اس نے گزشتہ 10 برسوں میں بھارتی فروخت کنندگان کے لیے 20 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات پیدا کرنے میں مدد کی ہے اور وہ 2030 تک اس رقم کو 80 ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

کمپنی کا ہدف ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں مزید 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ای کامرس ایشیا ایمازون بھارت ریٹیل بزنس سرمایہ کاری فلپ کارٹ کلاؤڈ اسٹرکچر مصنوعی ذہانت وال مارٹ

متعلقہ مضامین

  • ایمازون کا بھارت میں 2030 تک 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • بھارت میں مائیکروسافٹ کی تاریخی سرمایہ کاری، ایشیا میں سب سے بڑا منصوبہ
  • وزیراعظم سے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • حکومت معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
  • شعبہ صحت میں سرمایہ کاری سے متعلق رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
  • لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو، سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاکستان میں لڑاکا ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا ترک منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا
  • اسٹاک مارکیٹ کا عروج، غیر ملکی سرمایہ کاری غائب
  • ابو ظہبی کی سب سے بڑی فیکٹری صرف دس خواتین پہ مشتمل