40 اراکین پر مشتمل سیاسی کمیٹی کی جگہ کم اراکین پر مشتمل نئی کمیٹی بنے گی، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
تحلیل کی وجہ کمیٹی کے فیصلے لیک ہوجاتے تھے، کوارڈی نیشن کمیٹی بنے گی، اسد قیصر کی گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 40 اراکین پر مشتمل سیاسی کمیٹی کی تحلیل کے بعد اب کم اراکین پر مشتمل ایک نئی کمیٹی بنے گی،
نئی کمیٹی میں ممکنہ طور پر صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر اراکین شامل ہوں گے۔جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی کو تحلیل کرنے کی تجویز کئی بار کمیٹی اراکین کی جانب سے پیش کی جاچکی تھی،
تحلیل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کمیٹی کے فیصلے لیک ہوجاتے تھے۔اس فیصلے کا وقت اہم نہیں کیونکہ یہ معاملہ کافی عرصے سے زیر غور تھا۔اسد قیصر نے بتایا کہ اب صوبائی و مرکزی قیادت اور اتحادیوں پر مشتمل ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اراکین پر مشتمل
پڑھیں:
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے
فائل فوٹوافغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پہنچنے والے 2 کنٹینرز میں یونیسف کی ادویات اور طبی آلات ہیں۔
وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا
کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی آر سی اور یونیسف کے 4 امدادی کنٹینرز جمرود ٹرمینل پر موجود ہیں، جمرود این ایل سی ٹرمینل میں 3 ادویات اور ایک طبی آلات کا کنٹینر موجود ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق افغان حکام کی اجازت ملتے ہی امدادی کنٹینرز کی کلیئرنس شروع ہوگی۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ آج 53ویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دی تھی۔