City 42:
2025-12-04@12:56:45 GMT

40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک : 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کیلئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پریمیم پرائز بانڈ عام قومی پرائز بانڈ سے مختلف ہے، کیونکہ یہ رجسٹرڈ بانڈ ہوتا ہے جو سرمایہ کار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بانڈ ہولڈر کو نہ صرف ہر 6 ماہ بعد منافع ملتا ہے بلکہ وہ ہر سہ ماہی ہونے والی قرعہ اندازی میں بھی انعام کے لیے اہل ہوتا ہے، بشرطیکہ شیڈول کے مطابق "شٹ پیریڈ” کی پابندی کی جائے۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

پریمیم پرائز بانڈ اسکیم کا اجرا اور انتظام سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے تحت ہوتا ہے۔ ہر بانڈ میں منفرد الفا نیومیرک نمبر درج ہوتا ہے، جس میں الفابیٹ سیریز جبکہ نمبرز بانڈ کا سیریل نمبر ظاہر کرتے ہیں، اور تمام بانڈز کو یکساں طور پر انعام جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے انعامات
پہلا انعام: 8 کروڑ روپے

دوسرا انعام: 3 کروڑ روپے، جن میں تین انعامات شامل ہیں 

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

تیسرا انعام: 5 لاکھ روپے

ستمبر 2025 کی قرعہ اندازی کے نتائج
پہلا انعام (8 کروڑ روپے): بانڈ نمبر 095187

دوسرا انعام (3 کروڑ روپے): بانڈ نمبرز 529927, 627732, 771967

تیسرا انعام: مختلف بانڈ ہولڈرز میں تقسیم ہوا

ٹیکس کٹوتی

حکومتی پالیسی کے مطابق پریمیم پرائز بانڈز اور ان پر ملنے والا منافع زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی سے مستثنیٰ ہیں، تاہم منافع اور انعامی رقم دونوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس موجودہ حکومتی شرح کے مطابق لاگو ہوگا۔

وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی

کسٹمرز اور سرمایہ کار 10 دسمبر کی قرعہ اندازی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سال کی آخری بڑی ڈرا ہے جس میں کروڑوں روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے پریمیم پرائز بانڈ کروڑ روپے ہزار روپے ہوتا ہے روپے کے

پڑھیں:

سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مقامی سمیت سونے کی عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • امارات سے پاکستان سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری، کم قیمت فلائٹس کا اعلان
  • امریکا کا ایرانی ریاستی سرپرستی میں سائبر حملوں کے مرتکبین کی معلومات دینے پر 1 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
  • ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی قیمت پاکستانی 12 کروڑ 71لاکھ روپے ہے
  • ملک میں سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
  • ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا
  • حکومت کا ٹیکس میں کمی کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
  • سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اضافہ