data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے میں امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو ’دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس واقعے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے، جو ’بدی، نفرت اور دہشت گردی کا عمل تھا، یہ ہمارے پورے ملک کے خلاف ایک جرم تھا۔امریکی صدر نے تصدیق کی کہ دن کی روشنی میں وائٹ ہاؤس سے دو بلاکس کے فاصلے پر ہونے والی فائرنگ کے بعد زیر حراست شخص افغانستان سے آیا ہوا غیر ملکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اب افغانستان سے آنے والے ہر فرد کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں ضروری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ایسے تمام غیر ملکیوں کو ملک سے نکالا جا سکے جو یہاں کے نہیں، یا جو ہمارے ملک کو فائدہ نہ پہنچائیں، اگر وہ ہمارے ملک سے محبت نہیں کرتے تو ہم انہیں نہیں چاہتے۔ واقعے کے وقت ٹرمپ فلوریڈا میں تھے، فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو مختصر طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا، جب کہ وفاقی اور مقامی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں علاقے میں پہنچ گئے۔واشنگٹن کی میئر میوریل باؤزر نے اسے ’ٹارگٹڈ شوٹنگ‘ قرار دیا جو ایک ہی شخص نے کی، انہوں نے کہا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:15 بجے اس وقت ہوئی جب دونوں فوجی (ایک مرد اور ایک خاتون) ہائی ویزیبلٹی پیٹرولنگ کر رہے تھے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وائٹ ہاو س

پڑھیں:

امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی

امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز

واشنگٹن:(آئی پی ایس)
امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے چند ہی قدموں کے فاصلے پر پیش آنے والے فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا جب کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق گورنر مغربی ورجینیا نے واقعہ کے بعد دونوں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔

واقعے کے فوراً بعد پورا علاقہ پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز سے بھر گیا۔ وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا، جب کہ اطراف کے علاقے خصوصاً آئی اسٹریٹ کو سیل کر کے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو فوری طور پر واقعے کی مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے اور وہ لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مختلف ایجنسیاں مل کر واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آور کو جانور قرار دیا اور کہا کہ نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا بھاری قیمت چکائے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار شدید زخمی ہیں جبکہ حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد معمول کی کارروائیاں بحال کر دی گئیں۔

امریکی سکیورٹی اداروں کی ہنگامی پریس بریفنگ میں مزید 500 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست ہدایت پر اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اور ہم واشنگٹن کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا رہے ہیں۔

ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس کے باہر دو نیشنل گارڈ اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا۔

کاش پٹیل نے مزید کہا کہ ملزم کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور اس وقت واشنگٹن میں کوئی دوسرا مشتبہ شخص نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاؤس فائرنگ کا واقعہ: امریکی فوج کا سابق افغان معاون حملہ آور کے طور پر گرفتار
  • وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کا واقعہ؛ افغان طالبان رجیم  پوری دنیا کے امن کےلیے سنگین خطرہ
  • وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، صدر ٹرمپ نے بڑا حکم جاری کردیا
  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ،نیشنل گارڈز زخمی، حملہ آور افغان شہری نکلا
  • امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی
  • ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم
  • وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص افغان شہری نکلا
  • وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار دی گئی
  • امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک