Jasarat News:
2025-11-28@01:47:10 GMT

انتظامیہ پارکنگ کے دیرینہ مسائل کا جامع حل پیش کرے

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، میاںانوارلحق ایڈووکیٹ،میاںطاہرایوب نے 8 بازاروں کو وہیکل فری قرار دینے کے فیصلہ کی ناکامی کو انتظامیہ کی نااہلی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 6ماہ سے زائدکاعرصہ گزرجانے کے باوجود پارکنگ کے غیر مؤثر انتظامات اور مناسب سہولیات کے فقدان نے شہریوںکی مشکلات میںشدیداضافہ کردیاہے۔ متبادل پارکنگ ایریازاور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بغیر اس فیصلے نے عوامی سہولت کے بجائے پریشانی بڑھا دی ہے۔انہوںنے انتظامیہ سے فوری طور پر حکمت عملی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طورپر پارکنگ کے دیرینہ مسائل کا جامع حل پیش کیا جائے اور بازاروں میں عوام کے لیے قابلِ عمل متبادل سہولیات فراہم کی جائیں۔ بڑے فیصلوں سے قبل مناسب مشاورت، پلاننگ اور عوامی آسانی کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ شہر کی رونق اور کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں ۔انہوںنے کہا کہ8 بازاروں کو وہیکل فری قرار دینے سے ٹریفک کا بوجھ اطراف کی سڑکوں پر منتقل ہوگیا، جہاں پہلے ہی گنجائش محدود ہے۔بازاروں میں کاروباری سرگرمیوں کیلیے آنے والے شہری، خواتین، بزرگ اور مریض شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ا علانات کے باوجود 10 سال بعد بھی پارکنگ پلازہ نہ بن سکا۔گھنٹہ گھر، آٹھ بازاروں ،ملحقہ گلیوں سمیت شہر میں پارکنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ شہر بھر میں پارکنگ کی کوئی مناسب جگہ موجود نہیں،شہری مین شاہراہوں پر ہی گاڑیاں اور موٹرسائیکل پارک کرنے پر مجبور ہیں ۔ بے ہنگم پارکنگ پرشہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گھنٹہ گھر، آٹھ بازاروں ور ارد گرد کے تجارتی مراکز سمیت ضلع کچہری جانے والے شہریوں کو گاڑیاں اور موٹرسائیکل پارک کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہے،سڑکوں پر پارکنگ سے ٹریفک کا بہائوشدید متاثر ہورہاہے۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قائدِ عوام یونیورسٹی کی انتظامیہ کےخلاف طلبہ کا زبردست احتجاج،دھرنا دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نواب شاہ: (رپورٹ کاشف رضا) نواب شاہ میں قائدِ عوام یونیورسٹی کے طلبہ کا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جبکہ دھرنا بھی دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ تھانہ کی حدود میں واقع قائدِ عوام یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نثار سولنگی، نواز زہری، کامل رند، ارسلان لہڑی، عبدالحق رند اور دیگر کی قیادت میں سخت احتجاج کیا۔مسلسل نعرے بازی جاری ہے جبکہ دھرنا خم کرانے کے لئے پولیس کے ساتھ مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہمارے خلاف ظلم، جبر اور سختیاں بڑھا دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری فیسوں میں بلاجواز اضافہ کر دیا گیا ہے، اور رات 11 بجے مین گیٹ بند کر دیا جاتا ہے۔

طلبہ نے کہا کہ اگر کوئی طالبِ علم رات گئے کھانے کے لیے باہر جانا چاہے یا بیماری کی صورت میں اسپتال جانا ہو تو گیٹ بند ہونے کی وجہ سے باہر نہیں جا سکتے۔

طلبہ کا مزید  کہنا تھا کہ جب تک وائس چانسلر ہم سے بات کرکے مسائل حل نہیں کرتے، ہمارا احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک کے بڑھتے مسائل اور ای چالان
  • قائدِ عوام یونیورسٹی کی انتظامیہ کےخلاف طلبہ کا زبردست احتجاج،دھرنا دے دیا
  • پاکستان کے پاس چینی کرنسی کے استعمال کے لیے جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اسٹیٹ بینک
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟
  • ملتان ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کھلا ہوا مین ہول کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتاہے
  • نظامِ مصطفیؐ کا نفاذ ہی مسائل کا دیرپا حل ہے‘ شکیل قاسمی
  • حیدرآباد ،بینظیر فلائی اوور کا کام انتہائی سست رفتاری جاری ہے، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے
  • خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے جامع اور موثر قوانین وضع کیے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • 2 ملین اسرائیلی شہریوں کو غزہ جنگ کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہے، اسرائیلی اخبار