data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کیخلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج، اہل کے بجائے سفارشی اور رشوت دینے والے طلبہ کو پوزیشن دینے کا الزام، آج ضلع بھر سیکڑوں طلبہ نے شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کے نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کیخلاف حتجاج کیا، طلبہ و طالبات نے ڈگری کالج نوشہرو فیروز سے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور بورڈ انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر آباد بورڈ انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کردی ہے،اہل طلبہ کے بجائے سفارشی اور پیسہ دینے والے طلبہ کو پوزیشن دی ہیں جو وڈیرے، زمیندار اور بیورو کریٹس کی اولاد ہیں، ہمارا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے اور محکمہ تعلیم، حکومت سندھ ہمارے احتجاج باوجود خاموش تماشائی بنا ہواہے، نویں اور گیارہویں جماعت کے پرچوں کا دوبارہ سے جائزہ لیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروزشان علی ملک نے احتجاجی طلبہ سے مذاکرات کیے اور کہا کہ طلبہ کے مسائل پر شہید بینظیر آبادبورڈ انتظامیہ کو لیٹر لکھ رہے ہیں،تمام متاثرہ طالب علموں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہید بینظیر ا باد

پڑھیں:

سندھ حکومت کاوفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔

 محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا، خط چیئرمین ترقی و منصوبہ بندی ،بورڈ سینئر ممبر ،بورڈ آف ریونیو چیئرمین، چیف منسٹر انکوائری انسپیکشن و عملدرآمد ٹیم کو ارسال کیا گیا ہے۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

  تمام محکموں کے سیکریٹریز ، ایڈیشنل سیکریٹریز اورتمام ڈویزنل کمشنرز کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوتگی کوٹہ پر ملازمت بحال کی تھی ، اس سے قبل سندھ حکومت نے فوتگی کوٹہ ہی ختم کردیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآبادپولیس کے خلاف میرفتح کالونی کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ
  • قائدِ عوام یونیورسٹی کی انتظامیہ کےخلاف طلبہ کا زبردست احتجاج،دھرنا دے دیا
  • ٹنڈو جام: طلبہ کا شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج
  • شہداد پور: گیارہویں جماعت کے نتائج دیکھ کر طلباء مشتعل، بورڈ کیخلاف احتجاج
  • کراچی: پی آئی ڈی سی پروکلا کے احتجاج کے پیش نظر سندھ پولیس کے اہلکار رکشے میں سوار ہو کر اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے جارہے ہیں
  • سندھ حکومت کاوفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ
  • شہید بینظیر آباد بورڈ ، 9کلاس اور فرسٹ ائر کے امتحانی نتائج کا اعلان
  • پڈعیدن،اسکول ٹیچر کویرغمال بناکر طلبہ وا ساتذہ کا احتجاج
  • کوئٹہ میں وکلا کا آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ