2025-11-27@22:02:02 GMT
تلاش کی گنتی: 76
«کے اداکار تھے»:
تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھینے آج صبح چنئی میں 44 سال کی عمر اپنے گھر پر چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھینے کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی مشکلات کے باعث اپنی خراب صحت کے باوجود کام کر رہے تھے۔ وہ اکیلے رہتے تھے۔ ابھینے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم “تھلّو واد ھو ایلا مائی” سے کیا تھا، جو دھنوش کے بھائی سیلورا گھون نے لکھی تھی یہ فلم چھ اسکول کے طلبہ کی زندگیوں پر مبنی تھی اور اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ ابھینے نے بعد میں کئی تمل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کی، تاہم 2014 کے بعد...
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہید حوالدار منظور حسین کی عمر 35 سال اور ضلع غذرگلگت بلتستان کے رہائشی تھے، شہید سپاہی نعمان الیاس کیانی کی عمر 23 سال اورضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے 24-25 اکتوبرکو گھکی کرم...
مسکراہٹیں بکھیرنے والے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ستیش شاہ مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں یکساں طور پر مقبول 74 سالہ ستیش شاہ کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلیسس پر تھے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے ستیش شاہ کے فلمی سفر کی شروعات 1970 کی دہائی میں ہوئی اور انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا جب کہ ڈراما سیریل کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔ ستیش شاہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی موت نے اسکرین پر سب کو ہنسانے والا دوست چھین لیا۔ اُن کی...
بھارت میں دیوالی کی مناسبت سے منعقد کردہ ایک تقریب میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب معروف گلوکار پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’عشق فقیرانہ‘ کے گانے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے ریشبھ ٹنڈن دیوالی منانے خاندان کے ہمراہ ممبئی سے دہلی والدین کے گھر آئے تھے۔ 35 سالہ بھارتی گلوکار مکمل طور پر صحت مند تھے اور اپنی پُرفارمنس کے دوران بھی بہت پُرجوش تھے لیکن اسٹیج پر گر پڑے۔ فقیرا کے نام سے مشہور بھارتی گلوکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی۔ ریشبھ نے اولییسیا...
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حرا سومرو نے بتایا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران غیر معمولی واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ اس علاقے میں جنات موجود ہیں۔ حرا سومرو نے میزبان کے سوال پر قسم کھا کر کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک ’بھاری جگہ‘ ہے اور وہاں جنات بستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے تو یہ اس کا وہم نہیں بلکہ وہاں واقعی کچھ ایسی طاقتیں موجود ہیں۔ اداکارہ...
ماضی کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کا اسٹیج ڈراما دیکھ کر جذباتی ہو گئیں اور رو پڑی تھیں۔ مدیحہ شاہ نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کی یادیں تازہ کیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ افضال احمد کے اسٹیج ڈرامے ’جنم جنم کی میلی چادر‘ کی ریہرسل سات مہینے تک جاری رہی، کیونکہ یہ پہلا ایسا اسٹیج ڈراما تھا جس کے سیٹ بار بار تبدیل ہوتے تھے۔ ان کے مطابق ڈرامے کے مجموعی طور پر سات سیٹ تھے، جن میں بازار، کنواں، بچپن، ٹرین، گڑھا جس میں پانی بھرا جاتا تھا اور چاند جیسے مناظر شامل...
بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور باڈی بلڈر ورِندر سنگھ گھُمن 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گھُمن امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اداکار کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھُمن نے تصدیق کی کہ ان کے چچا کندھے میں درد کی شکایت کے باعث علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ورِندر سنگھ کا کندھے کا آپریشن کامیاب رہا تھا اور وہ صحتیاب ہو رہے تھے، تاہم اچانک ان کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہوئی جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔...
بھارت کے نامور باڈی بلڈر اور اداکار ورندر سنگھ گھمن 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات امرتسر کے فورٹیس اسپتال میں ہوئی، جہاں وہ ایک معمولی بائسپس سرجری کے لیے داخل ہوئے تھے۔ گھمن کے اہل خانہ اور منیجر نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابتدائی طور پر کندھے میں درد کی شکایت تھی، جس کے بعد وہ اسپتال لائے گئے تھے۔ ورندر سنگھ گھمن کا شمار بھارت کے مایہ ناز باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع گرداسپور سے تھا۔ انہوں نے 2009 میں ’مسٹر انڈیا‘ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ’مسٹر ایشیا‘ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے...
معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں خود پر ہونے والے جان لیوا حملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور کے پاس دو چاقو تھے اور وہ ان کے بیٹے کے کمرے میں موجود تھا۔ سیف علی خان اور اکشے کمار ایک چیٹ شو ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوِنگکل کی تیسری قسط میں بطور مہمان شریک ہوں گے۔ اس شو کے دوران سیف علی خان نے اس حملے کا واقعہ یاد کیا جب وہ رواں سال کے اوائل میں اپنے باندرہ کے گھر میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان 15 ہزار کروڑ کی جائیداد سے محروم ہو جائیں گے؟ اداکار نے بتایا کہ میں...
کوئٹہ کے سب ڈویژن سریاب میں مقیم افغان مہاجرین کو تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سریاب میں آباد افغان شہری اپنے کاروبار، دکانیں اور دیگر سرگرمیاں تین روز کے اندر بند کریں، مہلت ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں تاکہ ان کی واپسی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کو وموثر بنانے کے...
پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم والوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر کھلادی تھیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی اور دلچسپ قصے بھی سنائے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ سیٹ پر ٹیم سے جھگڑا ہوگیا تھا تو پائے پکائے اور اس میں گولیاں ملا کر ٹیم والوں کو کھلا دی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں شو کر رہی تھی، ٹاک بیک (کان میں لگانے والا وہ آلہٰ جس...
بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے افراد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کی شب 3:30 بجے کے قریب 33 سالہ اداکارہ کے بریلی میں واقع گھر پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا پٹانی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان 17 ستمبر کو اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔ دونوں ملزمان کا تعلق ممتاز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Times Now (@timesnow) اداکارہ کے گھر پر حملے...
بھارتی فلمساز ابھینو کشیپ جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم دبنگ سے کیا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ چُلبُل پانڈے کے کردار کے لیے سلمان خان نہیں بلکہ رندیپ ہودا ان کی پہلی پسند تھے لیکن سہیل خان نے انہیں مسترد کر دیا تھا۔ ابھینو کشیپ نے بتایا کہ انہوں نے ارباز خان کو فلم کی کہانی صرف پندرہ منٹ میں سنائی۔ ارباز خود چُلبُل پانڈے کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے اور ابھینو کو منانے کی کوشش کی، لیکن ہدایتکار نے محسوس کیا کہ ارباز معاون کردار کے لیے زیادہ موزوں ہوں گے۔ اس پر ارباز نے شرط رکھی کہ اگر وہ فلم پروڈیوس کریں تو وہ اس میں کام کریں...
ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ عظیم اداکار اور ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کو جب صبح نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی کیی گئی تو وہ مردہ پائے گئے۔ وہ کافی عرصے سے نقاہت اور عمر رسیدگی سے جڑے دیگر امراض میں مبتلا تھے اور مختلف دوائیں لے رہے تھے۔ ریڈفورڈ کو نہ صرف آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے طور پر بلکہ ایک بااثر فلم ساز اور سنڈینس انسٹی ٹیوٹ کے بانی کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ 1937 میں سینٹا مونیکا، کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے ریڈفورڈ نے ابتدا میں پینٹنگ کی تربیت حاصل کی لیکن بعد میں اداکاری کی طرف راغب ہوئے اور جلد...
بالی ووڈ کے شہنشاہ اور مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کی زندگی خود ایک عزم و عمل کی شاندار کہانی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ اداکار اس وقت محض 25 فیصد فعال جگر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ مسئلہ اُس وقت شروع ہوا جب 1982ء میں فلم قُلی کی شوٹنگ میں فائٹنگ سین کے دوران خطرناک چوٹ لگی تھی اور ادکار کئی ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے تھے۔ اس حادثے کے بعد امیتابھ کو خون کی منتقلی کی ضرورت پیش آئی تھی اور اسی دوران وہ ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہوگئے تھے۔ تاہم امیتابھ بچن کو اس کا علم 2005 بعد ہوا اور تب تک یہ بیماری ان کے جگر کو بری طرح متاثر کر چکی...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کے ہاں اکتوبر یا نومبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اگرچہ جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ کترینہ کیف کی ممکنہ حمل کے حوالے سے کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن دونوں فنکاروں نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ ان افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے لائم لائٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق، بچے کی پیدائش کے بعد وہ طویل میٹرنٹی بریک لیں گی اور اپنی زندگی کا زیادہ وقت...
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی جسپریت بمرا ہکے سامنے ناکام رہنے کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلوی اوپنر سام کونسٹاس کی طرح محمد حارث بھی اپنے فن میں اتنے ماہر نہیں کہ وہ جسپریت بمراہ کا سامنا کر پائیں۔ اگرچہ ٹیسٹ ڈیبیو پر قسمت نے کونسٹاس کا ساتھ دیا جب انہوں نے بمراہ کو 2 مرتبہ ریورس سوئپ سے چھکے جڑتے ہوئے 18 رنز بنائے تھے جو کہ بھارتی فاسٹ بولر کے ٹیسٹ کیریئر کا سب سے مہنگا اوور ثابت ہوا تھا۔ https://www.instagram.com/reel/DOlwTTNEpvn/?utm_source=ig_web_button_share_sheet کونسٹاس کی طرح حارث نے بھی پہلی بار بمراہ کا سامنا کیا اور جس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا وہ درست ثابت ہوئی، حارث نے بمراہ...
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے مرحوم شوہر اور بھارت کے سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی (ٹائیگر پٹودی) کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رشتہ ’ پہلی نظر کی محبت ‘ والا نہیں تھا، بلکہ اعتماد اور بھروسے پر قائم ہوا۔ سنہ 1968 میں، جب شرمیلا اپنے فلمی کیریئر کی بلندی پر تھیں، انہوں نے پٹودی سے شادی کی۔ دی کپل شرما شو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کرکٹ دیکھنے کی شوقین تھی۔ میرے والدین بھی کرکٹ کے دیوانے تھے۔ کولکتہ میں ہم سب کھیلوں کے شوقین تھے۔ اُس زمانے میں ہم کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے لائن میں لگتے تھے۔ اسی دوران نواب صاحب سے...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو انتقال کر گئے۔ 55 سالہ اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹروک کے باعث فالج میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ کئی دن بستر پر رہے تاہم گزشتہ روز وہ برین ہیمرج سے چل بسے۔ فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے انتقال پر دکھ کر اظہار کیا جارہا ہے۔ دنیش نے مشہور فلم ’کے جی ایف‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ وہ شانتی نواسا جیسی بڑی فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ جب سے فلم کنترا کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے ایک کے بعد اس...
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے مقبول ترین فوجی ڈراموں ’سنہرے دن‘ اور ’الفا براوو چارلی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس کردار میں کوئی خاص اداکاری نہیں کی، بلکہ وہ حقیقت میں خوف زدہ تھے اور یہی کیفیت ناظرین کو فطری اداکاری محسوس ہوئی۔ کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے حال ہی میں ’جی این این‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ڈراما ’الفا براوو چارلی‘ میں سب سے مقبول ہونے والا کردار ’گل شیر‘ دراصل انہوں نے خاص اداکاری کے بغیر ہی نبھایا، کیونکہ اس وقت حالات کچھ ایسے تھے کہ ان...
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات...
فائل فوٹو فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹس کھلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کے 4 ارکان سرگودھا سے گرفتار کیے گئے، ملزمان سے درجنوں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا، موبائل سمز، ڈیوائسز اور برانچ لیس اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان انگوٹھے کے نشانات حاصل کرکے موبائل سمز جاری کرواتے تھے، متاثرہ افراد اپنے انگوٹھے کے نشان کے استعمال ہوجانے سے مکمل لاعلم ہوتے تھے، تحقیقات میں سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی بےنقاب ہونے کا امکان ہے۔سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل...
معروف پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی ڈیفنس فیز 6 کراچی میں واقع فلیٹ لاش ملنے کے واقعے کے بعد ان کے خلاف جاری کرایہ داری کیس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اداکارہ اور مکان مالک کے درمیان تنازع کا آغاز 2019 میں ہوا، جب کرائے کی ادائیگی میں تاخیر اور معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے معاملات سامنے آئے۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت درج کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا انکشاف دستاویزات کے مطابق حمیرا اصغر نے مذکورہ فلیٹ 20 دسمبر 2018 کو کرائے پر لیا تھا، جس کے تحت سالانہ کرائے میں 10 فیصد اضافہ طے پایا تھا۔ مکان مالک کا مؤقف ہے کہ اداکارہ نے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران حمیرا اصغر کے والد نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد سےایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ 9 مہینے سے بیٹی سے رابطے میں نہیں تھے ، اب جو پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے اس پر کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر حمیرا اصغر کے والد کا کہنا تھا کہ’مجھے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں پتا، یہ ساری معلومات میرے بیٹے کو ہیں، میرے پاس اسمارٹ فون...
سینئر اداکار عدنان صدیقی جو گزشتہ ماہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے طیارہ حادثے سے بال بال بچے تھے انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے موت کا ڈر نہیں تھا، اسی وقت کلمہ پڑھ لیا تھا۔ عدنان صدیقی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجھے صرف یہ خیال آ رہا تھا کہ اللہ نے میری موت ایسے لکھی ہے۔ ایسی موت نہیں ہونی چاہیے بلکہ میں بغیر کسی کو تکلیف دیے طبعی موت مرنا چاہتا ہوں۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اس وقت یہی دعا مانگ رہا تھا کہ یااللّٰہ مجھے اتنی تکلیف دہ موت...
اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نے شادی سے قبل کیے گئے اپنے معاشقوں اور دوستی کے بارے میں اپنے شوہر کو بتا دیا تھا۔ نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ماضی کے ان قصوں کے بارے میں بتا دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں کوئی بھی ان کے اداکاری کرنے سے خوش نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ختم ہوگئی تھی۔ روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے قبل معاشقے بھی تھے اور دوستیاں بھی تھیں۔ ایک بار شادی شدہ مرد سے بھی عشق ہوگیا...
لاہور: عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا.سی ٹی ڈی نے ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جو واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر جھنگ روڈ پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے. ملزمان عید پر لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے ایجنٹ فتنہ الخوارج کے لیے بھی کام کرتے ہیں، ملزمان سرینگر، راجستھان میں را نمائندوں سے متعدد...
اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے اپنی الیکش کمپین میں بڑے بڑے دعوے کئے تھے، لیکن شومئ قسمت کہ عالمی سیاسی صورتحال انکے دعووں اور سیاسی وعدوں کے موافق نہیں۔ وہ کیا چاہتے تھے اور کیا ہو رہا ہے، اسکی تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی امریکی صدر نے اپنی الیکش کمپین میں بڑے بڑے دعوے کئے تھے، لیکن شومئ قسمت کہ عالمی سیاسی صورت حال انکے دعووں اور سیاسی وعدوں کے موافق نہیں۔ وہ کیا چاہتے تھے اور کیا ہو رہا ہے، اس کی تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک...
کراچی بورڈ کے نقل روکنے کے دعوے اور اقدامات ایک بار پھر ناکام،امتحانات کے 19ویں روز بھی اردوکا پرچہ آﺅٹ ہوگیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے نقل روکنے کے دعوے اور اقدامات ایک بار پھر ناکام ہوگئے،امتحانات کے انیسویں روز بھی اردو کا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آوٹ ہو گیا، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل اور پرچہ آوٹ ہونے کی روایت برقراررہی، نقل مافیا بدستور فعال ہے اور امتحانی نظام کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کے بارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کا مکمل حل شدہ سوالنامہ امتحان کے دوران ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے لگا۔ صرف سوالنامہ ہی نہیں بلکہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر عام دستیاب تھے جس سے بورڈ کی نگرانی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔امتحانات میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔ معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے کہا کہ اُن کی والدہ اُن کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ اُن سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے...
بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ایک نامعلوم شخص نے سلمان خان کے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ جتیندر کمار سنگھ نامی 23 سالہ نوجوان نے 20 مئی کو اداکار سلمان خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق جتیندر کو پہلی بار صبح 9:45 بجے کے آس پاس سلمان خان کے باندرہ میں واقع گھر کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد سلمان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسر نے اسے وہاں سے جانے...
تین بار لینڈنگ کی کوشش ناکام اور فیول صرف 11 منٹ کا، فلائی جناح کے طیارے کی پاکستان میں”معجزانہ لینڈنگ” کی کہانی سامنے آگئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفان کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی،فلائی جناح کی کراچی سے آنے والی پرواز نے تین بار ناکام لینڈنگ کی کوششوں کے بعد چوتھی بار کامیابی سے لینڈنگ کی جسے حکام نے ’معجزانہ لینڈنگ‘ قرار دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق فلائی جناح کی پرواز کی پرواز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی اور اسے دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم پرواز 2 بج کر چھ منٹ پر کوئٹہ پہنچی۔فلائی جناح نے تاخیر کی وجہ نہیں بتائی تاہم کوئٹہ ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ’مٹی...
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ضم اضلاع اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر دھماکا ہوا ہے۔ باجوڑ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل خار کے علاقے شاہ نرے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم شرپسندوں نے مبارک زیب خان کے گھر کے مرکزی گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: باجوڑ: جے یو آئی امیدوار اسمبلی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت مبارک زیب گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی...
سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان ثمن انصاری نے ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ثمن انصاری نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال چلی تھی۔ شوہر نے طلاق کے فوری بعد ہی دوسری شادی کرلی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ شوہر نے اتنی جلدی دوسری شادی کی جس سے میرا شک یقین میں بدل گیا کہ اُس خاتون کے ساتھ اُن کے پہلے سے تعلقات تھے۔ انھوں نے سوال اُٹھایا کہ ایک مرد کے لیے ایک بیوی کو خوش رکھنا ہی مشکل ہوتا ہے تو وہ دوسری بیوی کو کیسے سنبھال سکتا ہے؟ ایک سوال کے جواب میں ثمن انصاری نے مشورہ دیا کہ مرد کو پہلی شادی کے وقت ہی نکاح میں لکھ...
ممبئی(شوبز ڈیسک)ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وشنو پرساد جگر کے علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار وشنو پرساد کوچی، کیرالہ میں ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ روز علاج کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی تھی ان کا جگر ٹرانسپلانٹ ہونا تھا، لیکن علاج سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ اداکار کشور ساتیا نے انسٹاگرام پر وشنو پرساد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کافی عرصے سے بیماری سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ فنکاروں...
بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے اداکار للت منچندا نے 36 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔ ان کی لاش پیر کے روز ان کی رہائش گاہ، میرٹھ میں پائی گئی، جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ للت منچندا کو سب سے زیادہ شہرت مشہور سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ان کی اداکاری سے ملی، جہاں ان کے کردار نے ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔ ان کے کیریئر میں انہوں نے سیوانچل کی پریم کتھا، انڈیا موسٹ وانٹڈ، کرائم پیٹرول اور یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے جیسے مقبول ڈراموں میں بھی یادگار کردار ادا کیے۔ اداکار کی موت کی تصدیق سین اینڈ ٹی...
اداکارہ نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کے رویے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کا دکھاوا ہے، اصل میں رویے کچھ اور تھے۔ مشہور ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کرنے والی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں انڈسٹری کے اندرونی رویوں پر کھل کر بات کی اور اپنے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کیا ہے۔ نعیمہ بٹ کا رباب کے طور پر کردار ناظرین میں بے حد مقبول ہوا، ان کے کانفیڈنٹ، دبنگ اور منفرد انداز نے ڈرامے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور ناظرین نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا، تاہم کامیابی کے اس سفر کے پیچھے کچھ تلخ تجربات بھی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا کہنا ہے کے دیپیکا پڈوکون ان کا پہلا کرش تھیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنے بچپن اور والدین کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 7 یا 8سال کے تھے جب انہیں پہلی بار یہ سمجھ آیا کہ ان کے والدین مشہور ہیں۔ اس وقت ان کے والد سیف علی خان برطانیہ میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ابراہیم کو اپنے...
اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جاوید کوڈو جو کہ اپنے چھوٹے قد اور قدآور اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو شاید کبھی پر نہ ہو۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا سابق اداکار بھی ہے جس نے تبو اور ایشوریا جیسی بڑی اداکاراؤں یہاں تک کے شاہ رُخ خان کے ساتھ بھی کام کیا تاہم اب وہ نیوزی لینڈ میں گمنام زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا عباس علی کو کئی بڑے ستاروں جیسے مموتی، ایشوریہ رائے بچن، تبو سمیت بہت سے دوسرے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ مرزا ایک زمانے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور انہیں اپنی پہلی فلم کے بعد خوب بہت شہرت ملی تھی۔ انہوں نے انڈسٹری میں 20 سال تک کام کیا، شاہ رخ خان اور کمل ہاسن کی فلم ارے رام میں بھی ایک چھوٹا کردار...
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے آج صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔ اسپتال کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی ہے۔ منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی آخری رسومات کل صبح ادا کی جائیں گی۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر منوج کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام اُنہوں نے منوج کمار کے ساتھ تصاویر شیئر...
بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورب پچھم اور کرانتی جیسی حب الوطنی پر مبنی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور اداکار منوج کمار کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے جمعہ کی صبح 3:30 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ اسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ’لیجنڈری اداکار اور فلم ساز‘ کی موت کی خبر شیئر کی۔ View this post on Instagram ...
گجرانوالہ: گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلسنے والے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے زندگی کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے اور3 خواتین شامل ہیں۔ آگ سے جھلسنے والے میں تمام افراد لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔ واضح رہے...
بالی ووڈ کے کنگ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے غریب والدین کے ایک بچے کے اتنا کامیاب انسان بننے تک کی کہانی بیان کی۔ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔ اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اُس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جاؤں گا۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، اس مقام...
بالی ووڈ کے کنگ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے غریب والدین کے ایک بچے کے اتنا کامیاب انسان بننے تک کی کہانی بیان کی۔ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔ اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اُس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جاؤں گا۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، اس مقام تک پہنچ سکتا ہے تو پھر کچھ بھی ممکن...
دنیا کے معروف مسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اس سال جنوری میں بھارت میں ایک کروڑ کے قریب اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔ واٹس ایپ کے مطابق ان اکاؤنٹس کو فراڈ، اسپیم، ہراسانی اور غلط معلومات پھیلانے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بند کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انڈیا کے ’انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021‘ کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔ یہ بھی پرھیے: واٹس ایپ نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم پکڑ لی، قانونی کارروائی کااعلان واٹس ایپ نے ان اکاؤنٹس میں سے کچھ کو دیگر صارفین کی طرف سے شکایات درج ہونے پر بند کیا جبکہ اکثر اکاؤنٹس کو خودکار نظام نے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث پاکر خود سے بند...
بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں وہ اور لارادتہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں بہت کم پیسے تھے اور انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جبکہ پریانکا چوپڑا کو ان کے والدین کی حمایت حاصل تھی۔ دیا مرزا نے بتایا کہ لارا دتہ جو پہلے ہی ماڈلنگ کر رہی تھیں انہوں نے دیا مرزا کو اپنے چھوٹے سے رہائشی کمرے میں خوش دلی سے جگہ دی۔ دیا نے بتایا کہ وہ مس یونیورسل کے لیے لارا دتہ کا سامان پیک کرنے میں ان کی مدد کیا کرتی تھیں اور یہی لمحہ ان کے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس سے لاپتہ ہونے کے بعد بربریت سے قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔ جامعہ کراچی انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے کسی نشہ آور یا زہریلی چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر کی لاش کے چار مختلف جگہوں سے نمونے لیے گئے تھے۔ رپورٹ پر پرنسپل انوسٹی گیٹر، معاون تفیش کار اور ٹیکنکل مینجر کے دستخط موجود ہیں۔ سلمان خان کا کرش کونسی اداکارہ تھیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا واضح...
بھارتی اداکار اور فلمساز نیل نتن مکیش نے انکشاف کیا کہ کترینہ کیف کیساتھ پہلی مرتبہ کام کے دوران ان دونوں کے درمیان شروعات میں تنازعات رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیل نتن مکیش نے فلم نیویارک کی شوٹنگ کے دوران اپنے اور کترینہ کے درمیان موجود اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سُنا تھا کہ اداکارہ کو ان کی رنگت سے مسئلہ تھا۔ نیل نے بتایا کہ ان کے اور ساتھی اداکارہ کے درمیان شروعات میں اچھا تعلق نہیں رہا وہ دونوں اکثر بحث کرتے تھے کترینہ ان کے سین کے دوران بار بار مداخلت کرتی تھیں جس پر وہ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا مسئلہ ہے بعد میں سُنا کے انہیں میرے...
بھارت کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دن اور غربت کے حالات سے متعلق بتایا۔ پرینیتی چوپڑا نے بچپن میں اپنی سالگرہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والدین کے پاس کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ میرے والد مارکیٹ سے صرف ایک رس گلہ یا رسملائی کا ٹکڑا خریدتے تھے جسے ہم سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتے تھے۔ پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ دوسری جانب میرے نانا اور نانی نہایت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے۔ وہ ہر سال مجھے اور میرے بھائی کو بزنس کلاس سفر کے ساتھ اپنے پاس بلاتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم دونوں بھائی بہن امبالا سے کینیا جاتے اور...
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد خودکش دھماکا، 5 نمازی شہید، متعدد زخمی
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید کے مطابق جامعہ حقانیہ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد مبینہ خودکش حملہ کیا گیا، جس میں جامعہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق حقانی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، حملے کا ہدف وہی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے...
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید کے مطابق جامعہ حقانیہ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد مبینہ خودکش حملہ کیا گیا، جس میں جامعہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق حقانی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، حملے کا ہدف وہی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے...
معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔ سرگن نے...
معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس جو ان دنوں اپنی بولڈ تصاویر اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں نظر آ رہی ہیں، اب ان کے شوہر امان احمد کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور پاکستان کی ایک نامور اداکارہ کے داماد تھے۔ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹوں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ امان احمد نامور اداکارہ مریم نفیس سے شادی کرنے سے قبل پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشرٰی انصاری کے داماد تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میرا پیٹ میری مرضی‘، اداکارہ مریم نفیس کا ناقدین کو کرارا جواب حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد بعض صارفین...
معروف پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اپنے ایک مداح کے غیر معمولی رویے کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔ رباب ہاشم نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہو رہے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا جس نے انہیں حیران کر دیا۔ اداکارہ نے کہا، “ایک دن میری شوٹنگ سے چھٹی تھی اور میں گھر پر تھی۔ اچانک گھر کی بیل بجی، دروازہ کھولا ایک خاتون اور مرد موجود تھے جو اندرون سندھ سے آئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی جس میں تحائف تھے۔ انہوں نے اصرار کیا...
بھارت میں مشہور اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ڈیلیوری بوائے نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹس چوری کر لیے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے 22 جنوری کو میچ کے دو ٹکٹس کا آرڈر دیا تھا۔ ٹکٹس شام 6:30 پر ڈیلیور ہونے تھے، لیکن ڈیلیوری بوائے نے 5:30 پر آرڈر مکمل ہونے کا نشان لگا کر ان کا نمبر بلاک کر دیا اور ٹکٹس لے کر غائب ہو گیا۔ سواستیکا نے کمپنی کو شکایت درج کرائی اور اپنی پوسٹ میں ڈیلیوری رائیڈر کی تصویر، فون نمبر، اور آرڈر کی تفصیلات شیئر کیں۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے...
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
معروف بھارتی اداکار راجپال یادو کے والد نورنگ یادیو انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نورنگ یادیو کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور طبی نگہداشت کے باوجود ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے نتیجے میں وہ آج جمعہ 24 جنوری کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال کر گئے۔ راجپال یادیو حال ہی میں تھائی لینڈ سے واپسی کے اگلے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے دہلی پہنچے تھے۔ یاد رہے کہ راجپال یادو کو حال ہی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ راجپال یادیو نے اس پر مزید تبصرے...
کراچی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار دبنگ خان کے عزیز کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں آج بھی رہائش پذیر ہیں جن کے گھر پر بالی ووڈ گھرانہ تشریف لاچکا ہے۔ اس گھر کے سربراہ باری ہیں جن کا سلمان خان کے والد سلیم خان سے پھوپھی زاد بھائی کا رشتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا آبائی تعلق بھارت کے شہر اندور سے ہے اور پاکستان بننے کے بعد ہم نے وہاں سے کراچی ہجرت کی، ممبئی کے بعد دوسرا بی ٹاؤن شہر اندور ہے۔ انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ سلمان خان، ارباز خان اور بہن کی گاڑی کو حادثہ بھی پیش آیا تھا۔ ایکسپریس کو دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان...
کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی 77 سالہ اشرف طائی کی انجیو گرافی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سےان کے دل کا متاثرہ حصہ ناکارہ ہوگیا ہے،گرینڈ ماسٹر کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اشرف طائی کو سانس پھولنے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی، رپورٹ میں دل کے ایک حصے کے ناکارہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف طائی کو دوائیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ ایک دو روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج...
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف اداکار ارجن کپور اور عملہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے گانے کی شوٹنگ رائل پامس میں جاری تھی کہ اس دوران سیٹ کی چھت کرنے سے اداکار ارجن کپور اور بھگنانی زخمی ہوئے۔حادثے کے وقت سیٹ پر ہدایت کار مدثر عزیز بھی موجود تھے اور انہیں بھی فار سیلنگ گرنے کیوجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ عملے کے آدھے درجن لوگ بھی زخمی ہوئے۔ ہدایت کار نے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اقدامات پر زور دیا ہے۔ رائل پامس انتظامیہ کا کہنا...
ویب ڈیسک—بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد بالی وڈ شخصیات ممبئی کے پوش علاقے باندرا کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ باندرا کا شمار ممبئی کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بالی وڈ کے معروف اسٹارز سلمان خان، شاہ رخ خان، سنجے دت، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت دیگر کی رہائش گاہیں ہیں۔ باندرا کی سیکیورٹی کے حوالے سے اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا ہے کہ "سیلیبریٹیز کو ان کے لیے محفوظ سمجھی جانے والی جگہ ان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ باندرا اب غیر محفوظ ہو گیا ہے اور اس...