شادی سے پہلے بہت افیئرز تھے جن کے بارے میں شوہر کو بتایا ہے، روبی انعم
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نے شادی سے قبل کیے گئے اپنے معاشقوں اور دوستی کے بارے میں اپنے شوہر کو بتا دیا تھا۔
نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ماضی کے ان قصوں کے بارے میں بتا دیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں کوئی بھی ان کے اداکاری کرنے سے خوش نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ختم ہوگئی تھی۔
روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے قبل معاشقے بھی تھے اور دوستیاں بھی تھیں۔ ایک بار شادی شدہ مرد سے بھی عشق ہوگیا تھا لیکن امی نے وہاں شادی سے انکار کردیا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے شادی تاخیر سے کی، لیکن بے حد خوش ہوں اور شوہر کو میرے سابق تمام معاشقوں کے بارے میں خود میں نے بتایا۔
اپنے بچپن کے بارے میں روبی انعم نے بتایا کہ وہ ٹام بوائے تھیں۔ لڑکوں کی طرح کے کپڑے پہننا، اسٹائل اپنانا اور کھیلنا کودنا۔ لڑکیوں سے میری بنتی نہیں تھی۔
اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ اب اسٹیج کا معیار بہت گر گیا ہے۔ اسٹیج ڈراما رقص بن کر رہ گیا۔ نئی لڑکیاں بھی صرف رقص پر توجہ دیتی ہیں۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بارے میں نے بتایا بتایا کہ شوہر کو
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔