پی ٹی آئی سینیٹر کے استعفے سے خالی نشست کیلئے 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق سینٹر ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لیے9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ابتدائی فہرست کے مطابق ثانیہ نشتر کی جانب سے خالی کی گئی سینیٹ کی نشست پر 9 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔
سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی، راحیلہ بی بی، ساجدہ ذوالفقار، مومنہ باسط، سمیرا شمس، صائمہ خالد، مہتاب ظفر، ثوبیہ شاہد اور شازیہ شامل ہیں۔
سینیٹ کی مذکورہ نشست کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 16 جولائی کو ہوگی اور انتخاب 31 جولائی 2025 کو ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹ کی
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔