2025-05-09@19:31:38 GMT
تلاش کی گنتی: 499

«کراچی پورٹ ٹرسٹ»:

    بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات، برطانوی اخبار کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں...
    بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے، بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    تصویر سوشل میڈیا۔ بھارت نے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ کراچی بندرگاہ سے پاکستان کی 60 فیصد تجارت ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیڑے میں ایئر کرافٹ کیریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں، کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کے پاس قابل فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا، امریکی ماہر پاکستان اپنے وقار اور سالمیت کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5...
    اسلام آباد: بھارت کا جارحانہ اقداما ت،کراچی پورٹ کونشانہ بنانے کے لئے بحری بیڑاتعینات کردیا۔برطانوی اخبار’’ٹیلی گراف ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے بحری بیڑاشمالی بحیرہ عرب میں  پاکستانی ساحل سے 300سے400 میل فاصلے پر تعینات کیاگیاہے ،ایئرکرافٹ کیریئر،ڈاسٹرائزر،فریگیٹس اور اینٹی سب میرین میزائل موجود ہیں جب کہ بیڑے کے کچھ کچھ جہازوں میں براہموس سپرسونک کروز میزائل بھی نصب ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہردوڑگئی ہے یہ اقدام سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو کو ئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ Post Views: 5
    کراچی پر بھارت کے حملوں اور تباہی کے حوالے سے انڈیا میڈیا کی خبریں غلط اور جھوٹ پر مبنی نکلیں۔ کسی علاقے میں زندگی متاثر نہیں۔ شہر قائد اس وقت بھی زندگی معمول کے مطابق ہے۔ تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔ ہر مقام پر روزہ مرہ زندگی کے معاملات رواں دواں ہیں۔ پبلک اور کارگو ٹرانسپورٹ تمام شاہراؤں پر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ شہر میں کہیں کوئی ہنگامی حالات نہیں۔ امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ شہری آزادانہ نقل و حرکت کررہے ہیں۔ شہریوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بھارت میڈیا وار کا جھوٹا گیم صرف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے کررہا ہے۔...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر 2 خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔ گلشن اقبال میں فائرنگ کا پراسرار واقعہ، ایک شخص جاں بحق، پولیس نے خودکشی قرار دیدیاکراچی گلشن اقبال بلاک 10 رحمانیہ مسجد کے قریب واقع... پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    لاہور: پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی...
    ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی...
    پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئیں ، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔تمام ایئرلائنز کو پروازوں کوشیڈول کےمطابق آپریٹ کرنےکی اجازت دےدی گئی تاہم لاہورایئرپورٹ کی فضائی حدودمیں آپریشنل وجوہات کےباعث چندمخصوص روٹس تاحال بند رہیں گے۔ اس...
    جمعرات کی شب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو تباہ کرنے، ایف 16 لڑاکا طیارے گرائے جانے اور انڈین نیوی کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر پاکستان نیوی کے جہازوں کو نشانہ بنائے جانے والی فیک نیوز کے بعد انڈین ذرائع ابلاغ پر جمعہ کی صبح پاکستان سے متعلق جن ’خبروں‘ نے جگہ بنائی وہ بھی کافی دلچسپ ہیں۔انڈیا کے بڑے میڈیا اداروں نے پاکستان سے متعلق یہ خبریں شائع کیں کہ انڈیا، پاکستان کشیدگی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے بعد پاکستان نے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے ’مزید قرض دینے اور کشیدگی کو کم کروانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔‘اسی طرح ایک اور خبر ایک حکومتی ادارے ’کراچی پورٹ ٹرسٹ‘ کے حوالے سے دی...
    — فائل فوٹو  لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد پھر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد سے پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو 2 بجے مختصر دورانیے کےلیے بند کیا گیا تھا۔ جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحاللاہورکی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی بندش کے دوران مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 728 کو کوئٹہ بھیجا گیا، ریاض سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی پرواز ایکس وائی 317 کو...
    لاہور: پاکستان بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایئراسپیس اچانک بند کردی گئی،کراچی سے لاہور نجی ایئرلائن کی پرواز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن شام 6 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ 
    سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا، 1بجکر 50منٹ سے لیکر اگلے احکامات تک ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا۔ لاہور ائیرپورٹ کی ائیرسپیس بند کرنے کا معاملہ، کراچی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز کو واپس کراچی موڑ دیا گیا، پرواز ایس آئی ایف 143 کو واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنے کی ہدایات کی گئی۔  ائیرپورٹ ذرئع کےمطابق لاہور ائیرپورٹ کی ائیرفیلڈ کھول دی گئی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم کا انتظار ہے، نوٹم جاری ہوتے ہی ائیرلائنز پروازوں کو آپریٹ کریں گئیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن محدود ہوگیا، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات...
    لاہور: بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود ہو کر رہ گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں...
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا۔ لاہور کی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ Post Views: 4
    ملک کے تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال کردیا گیا تاہم انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8، کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ آپریشن بحالی سے اب تک کراچی ایئرپورٹ سے صرف 6 پروازیں آپریٹ کی جاسکی ہیں۔ ایئرپورٹس کی بندش کے باعث گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل منتقل کی گئیں۔ Post Views: 2
    کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ ترجمان پی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔
    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔ قبل ازیں صبح کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو جمعرات کی شب 12 بجے تک معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند، نوٹم جاری پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کے باعث کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں لاہور کی فضائی حدود بھی ایک بار پھر بند کردی گئی تھی۔ مزید پڑھیے: دشمن...
    کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری jinnah international airport karachi WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جناح ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نئے نوٹم کے مطابق کراچی کے فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا، آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔قطر، جزیرہ ائیر، ائیر عربیہ اور فلائی دبئی کی پروازیں...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جنگی جنون کے باعث کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔
    کراچی ایئر پورٹ—فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ کی فضائی حدود بحال، کراچی ایئرپورٹ کا آپریشن تاحال معطلپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ قطر، جزیرہ ایئر، ایئر عربیہ، فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے...
    پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری...
    کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔
    کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جمعرات کی شب 12 بجے تک معطل رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند، نوٹم جاری پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کے باعث کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔ دریں اثنا لاہور کی فضائی حدود بھی ایک بار پھر بند کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: دشمن کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف اس سلسلے میں پی اے اے نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو جمعے کی صبح 6...
    ---فائل فوٹو  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکمعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی،...
    ویب ڈیسک:اسلام آباد، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا۔ فضائی حدود بند ہونے سے 40 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹ آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی پرواز کو لیٹ ہونے کے باعث...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی بندش میں مزید 6گھنٹے کی توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے اے کے نوٹم کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے،پی اے اے کا کہناتھا کہ آپریشنل وجوہات کے باعث ایئرپورٹس بند ہوں گے۔ مزید :
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلے میں فرنچائز کو اپنے مستقل کپتان بابراعظم کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں گیند لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ فرنچائز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے میچ سے باہر ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ بابراعظم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز شرکت مشوک ہو۔...
    تصویر بشکریہ اے ایف پی پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ...
    کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے پھر بند کر دیئے گئے تھے۔ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بندکیے گئے جبکہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بند کیا گیا۔ تاہم ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹس پر مختصر بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔آپریشنل اقدامات کے باعث کچھ پروازیں متاثر ہوئیں۔ البتہ کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج نے 2 بھارتی ڈرون مار گرائے کراچی لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہے۔ دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی،لاہور،سیالکوٹ ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بند ہے۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 40 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت پر سیاسی قیادت کا شدید ردعمل، پاک فوج کو بروقت اور مؤثر...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹے بعد...
    پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کیے گئے ایک نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا گیا کہ لاہور اور سیالکوٹ فضائی حدود میں کچھ ائیر روٹس (ہوائی راستے)  آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں مسلم پرویز، علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا محمود الحسینی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، حسین رضوی، علامہ اصغر درس، مفتی مرتضیٰ رحمانی، بیرسٹر آصف ابڑو، مولانا زین رضا، مولانا باقر شجاعی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا محسن قمی، راؤ کامران و دیگر نے شریک کی اور خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ پاکستان کے تحت آی ایچ برنی کانفرنس ہال کراچی پریس کلب میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی مسئول تحریک بیداری مولانا محمد تقی نے کی۔ کانفرنس میں رہنما جماعت اسلامی مسلم پرویز، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، مرکزی رہنما شیعہ...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام آنے اور جانے والی فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد آنے والی پرواز SV 726 کو بھی اسلام آباد کی بجائے کراچی ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تازہ صورتحال...
    جامعہ کراچی میں پھٹنے والی 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل کر لی گئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے جاری ہے جو کہ آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کل سے اہلِ کراچی کے لیے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے یہ بھی کہا ہے کہ بلک لائنیں چارج ہونے کے بعد ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی چھوڑا جائے گا، پیر کے روز شہر میں معمول کے مطابق...
    شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر...
    موچکو یارمحمد گوٹھ  گھرمیں فائرنگ سے6 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ شہناز ولد کامران کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کامران نے 2 شادیاں کی ہوئی تھی، جاں بحق خاتون پہلی بیوی تھی اوراس سے 6 بچے ہیں جبکہ شوہرنے دوسری شادی تین سال قبل کی تھی اور دوسری بیوی سے بھی اس کا ایک بچہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کا شوہراسٹیٹ ایجنٹ ہے، رات گئے میاں بیوی میں کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا اورصبح خاتون نے شوہرکے پستول سے مبینہ طور پرخود...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پرک ارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نےکارروائیوں کے دوران جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان کی شناخت لیورخان اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کارروائی میں متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر لیورخان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا، مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کےدوران مسافر کو...
    مسافروں کو آف لوڈ کرکے قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت لیور خان اور نعمان کے ناموں سے ہوئی، پہلی کارروائی میں یو اے ای جانے والے مسافر لیور خان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر آمد کی جعلی اسٹیمپس پائی گئیں، مسافر انگور اڈہ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی آمدورفت...
    کراچی سے میرپورخاص جانے والے بیورپاری سے ایم نائن پر لوٹ مار، ملزمان تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ملزمان کی ٹول پلازہ کراس کرتے ہوئے سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی ہے۔ویڈیو میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ملزمان کو بیٹھے دیکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ 30 اپریل کو پیش آیا تھا۔
    فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گدھوں کی کھالیں  برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے ساؤتھ ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی کھال بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کراچی: 2 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتارکراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرین چینل سے کلئیر شدہ کنٹینرمیں چمڑے کی مصنوعات کے 285 پیکجز کو ظاہر کیا...
    روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو سے مستفید ہونے والوں کی پہلی پروازیں آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی سفیر نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو کراچی کا افتتاح کر دیا ان پروازوں میں کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد بن ناصر الصبیعی اور صوبہ سندھ کے وزیر حج و مذہبی امور ریاض شاہ شیرازی نے شرکت کی۔ مکہ روڈ اقدام کا مقصد فائدہ اٹھانے والے ممالک سے آنے والے عازمین کو ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور ان کے آبائی ممالک میں آسانی اور سہولت کے ساتھ طریقہ کار کو مکمل کرکے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا...
    پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے اہلکار نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ فضائی حدود مخصوص اوقات کے لیے بند کی گئی ہیں، اس روٹ پر چلنے والی پروازیں متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنا فضائی سفر طے کر سکیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ائیر سپیس میں یہ گنجائش موجود ہوتی ہے کہ مختلف روٹس کا استعمال کرتے ہوئے پروازیں آپریٹ کی جائیں۔ لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ صبح 4 سے صبح 8 بجے تک بند رہے گا۔ اِن روٹس سے گزرنے والی پروازوں پر سفر کرنے والی بیشتر پروازیں انٹر نیشنل روٹس پر پرواز کرتی ہیں۔...
    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد سلیمان ، محمد حسین اور شیخ محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد سلیمان تھائی لینڈ سے کراچی پہنچا تھا، ملزم کے موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق آڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات برآمد ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی، جس میں 1 لاکھ چائنیز یوآن ، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے شامل...
    کراچی: وفاقی وزارت بحری امور نے سمندری آلودگی پر قابو پانے اور شہر کا فضلہ ٹریٹمنٹ کے بغیر سمندر میں گرنے جیسے سنگین آبی آلودہ کے مسئلے کے تدارک کے لیے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی وزیر بحری امور چوہدری جنید انور نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مکتوب لکھنے اور میئر کراچی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ نہروں کے خلاف دھرنے سے متاثرہ کارگو پر ڈیمرج اور پورٹ چارجز میں رعایت دی جائیگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی کے مسئلے پر سندھ حکومت اور میئر کراچی کے اشتراک کے بغیر قابو پانا مشکل ہے، وفاقی وزارت بحری امور فضلہ کو ٹریٹ...
    کراچی: اسلام آباد کے بعد کراچی سے پہلی حج پرواز285عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئی۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) نے بتایا کہ جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کراچی سےقبل ازحج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور 285 عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز 9:35 پرمدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پی اے اے اور سیرین ائیر کے اشتراک سے پرواز کی روانگی سے قبل تقریب منعقد ہوئی، جس میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد بن ناصر السبعی، ائیرپورٹ مینیجر، ڈائریکٹر حج سندھ اور مختلف ایئرپورٹ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران، وزارت مذہبی امور اورسیرین ائیر کے نمائندے شریک ہوئے۔ سعودی قونصل جنرل محمد این ایم السبعی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ...
    کراچی: جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا،  متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا، علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ تفصیلات...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے سنگین مسائل کے پیش نظر سرمایہ کار وں کی کمپنی میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے بین الاقوامی ادارے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک قانونی تنازعات اور مسلسل خراب کارکردگی سے دوچار ہے ساتھ ساتھ قانونی کشمکش میں بھی الجھی ہوئی ہے یہ قانونی تنازع سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنی کے انتظامی کنٹرول کے سبب ہے .(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق شیئر کم ہونے کے باوجود کمپنی کا مکمل کنٹرول سعودی سرمایہ کاروں نے سنبھال رکھا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ...
    ویب ڈیسک:کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔  ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہورہا ہے،ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک اسٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
    فائل فوٹو کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہورہا ہے، جس کے باعث وہ پریشان ہیں۔ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک اسٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔
    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے، جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی سفیر نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو کراچی کا افتتاح کر دیا روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی، جو کراچی سے پہلی حج فلائٹ کی روانگی کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔ اس اقدام کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب آمد کے بعد کا امیگریشن عمل روانگی سے پہلے ہی مکمل ہو...
    کراچی: حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس مکمل ہوگئے ہیں اور کراچی ایئرپورٹ پر مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کارروائی 29 اپریل کو شروع ہوگی اور اس کے لیے روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق حال ہی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاونٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی،...
    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔ محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔ محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے...
    کراچی: قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کے فروغ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا اور میری ٹائم  بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ صدر دفتر کا دورہ کیا، جہاں وفد کو کے پی ٹی نے اس موقع پر انفرا اسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کے بارے میں بریف کیا۔ قازقستان کے وفد نے کراچی پورٹ کے نجی ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا اور آپریشنز کا معائنہ کیا، قازقستان کے 9 افراد پر مشتمل وفد کا تعلق قازقستان کے ریلویز اور ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق وزارت سے ہے۔ دورے کا مقصد پاکستان کی...
    کراچی: صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ نے واٹر کارپویشن سے مدد طلب کی اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ زینب مارکیٹ کے سامنے شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر لگی، فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان فائربریگیڈ نے بتایا کہ صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، واٹر کارپوریشن نے جائے وقوع کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پرپہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل پانچوں میچز جیت کر10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 4 میچز میں دو کامیابیوں اورایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھےاور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز5 میچز میں سے ایک جیت کر چھٹے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب میں جرائم پر مزید...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...
    کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق چوتھی ائیرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کا انعقاد کراچی میں ہوا،جس کے دوران مختلف نوعیت کے فیصلے کیے گئے جس میں کہا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ کو ائیربس 320 طیاروں کےلیے اگلےسال کےآخرتک اپ گریڈ کردیا جائےگا۔  پشاور ائیرپورٹ پر ائیرسائیڈ اور پارکنگ سہولیات بہتر بنائی جائیں گی، نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بزنس پلان گوادر کو ائیرلائنز کے لئے پرکشش بناتا ہے، ائیرلائن عملے کے رویے اور سامان گم ہونے کی شکایات سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھجوائی جائیں گی۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق ای کچہری کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر فرسٹ ایڈ کٹس میں ٹیٹنس کے ٹیکے...
    اسلام آباد  (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہو رہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے اس کا مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی نہیں کر سکتا۔  انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جا رہا ہے۔ جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند...
    کراچی: سعودی عرب کے لیے روانگی کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دو مسافروں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے مسافر محمد شہباز اور محمد عمر ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کے دوران ان کے ڈرائیونگ لائسنس مشکوک قرار دیے گئے جس کی جانچ کے بعد انکشاف ہوا کہ دونوں لائسنس جعلی ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے تھے، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں افراد نے کبھی بھی متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دونوں افراد نے یہ جعلی لائسنس ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج جرمن کمپنی M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔ اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ پارٹنر M2P کنسلٹنگ اور کاشف شاہ جیلانی، ڈائریکٹر انجینیئرنگ سروسز...
    فائل فوٹو۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس تنصیب کے منصوبے کے حوالے سے جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پی اے اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے مکمل کرلیا گیا۔پی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے کل ہوگا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خود کار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کریں گے۔
      کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔ رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی گاڑیوں کی مشیرِ سیاحت کے دفتر کے زیرِ استعمال ہونے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی۔رپورٹ کے مطابق مشیرِ سیاحت اپنے نام پر جاری کی گئی گاڑیوں سے خود لاعلم تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین خان کے خلاف مس کنڈکٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کراچی کا شکایتوں اور انکوائریوں کے بعد گوادر تبادلہ کراچی ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر نے... انکوائری رپورٹ میں حسنین خان کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشیرِ سیاحت کے دفتر سے جاری کی گئی گاڑیوں کی انکوائری کی جائے، گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال اور اختیارات...
    — فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ خودکش دھماکہ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظکراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں... شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر...
      —فائل فوٹو گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب ہونے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی۔اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما امداد نقوی نے کہا ہے کہ 3 سے 6 ماہ میں ڈمپرز اور ٹینکرز سمیت تمام بڑی گاڑیوں کی فٹنس مکمل کی جائے گی۔امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی یکم مئی کی ڈیڈ لائن ناقابلِ عمل تھی، ہیوی گاڑیوں میں ایک کیمرا فرنٹ، ایک بیک اور ایک اندر لگے گا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرائی جائے، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انہوں نے بتایا کہ ٹائروں کے ساتھ سیفٹی گارڈز بھی لگیں گے تاکہ کوئی نیچے نہ آ سکے، ہیوی گاڑیوں میں اب ٹریکر لگیں گے، جس کی ریکارڈنگ ڈی آئی جی...
    کراچی کی بندرگاہوں پر ہیوی ٹریفک کی ہڑتال کے باعث مال برداری کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جس سے نہ صرف درآمدی و برآمدی عمل متاثر ہوا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سندھ حکومت کے مرمتی احکامات اور گاڑیوں میں کیمرے نصب کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال کے باعث فیکٹریوں میں برآمدی سامان پھنس کر رہ گیا ہے جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکے ہوئے...
    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس سے ہزاروں ٹرک اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے بعد سندھ حکومت نے ٹرکوں اور کنٹینرز کے لیے نئے فٹنس قوانین متعارف کیے ہیں جن کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر نے کہا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا جائے، بندرگاہوں سے بھاری مال کی نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی...
    کراچی میں 201کیسز رپورٹ ،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں اضافہ بیماری کی ایک نایاب اور ممکنہ مہلک شکل دماغی ملیریا کے کیس کابھی سراغ ملنے لگا محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16اپریل تک 20,000سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے ۔کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے ۔صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی...
    صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا اور تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا، جس سے پاکستان کا ایک قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار ہونے کا تاثر بھی متاثر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا۔ کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا ہے، کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں اور نقل و حمل بند ہے۔ انہوں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانےو الے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس (ایم یو سی ٹی) میں اس کے نفاذ کے صرف 8 ماہ بعد 100 فیصد تک اضافہ کرنے پر غور کیا ہے قومی انگریزی جریدے کے مطابق مقامی حکومت کی مالی حیثیت اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں کو اس تجویز کی وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کے ایم سی کی جانب سے 21 اپریل کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس کے لیے سٹی کونسل کے ممبران کو تقسیم کردہ ایجنڈے کے ساتھ آیا ہے جہاں وہ ایم یو سی ٹی کے نظر ثانی شدہ ڈھانچے کو نافذ کرنے...
    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹر زنے مطالبہ کیا بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس ڈالر...
    کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس...
    کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔   تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق  گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے...
    شہر قائد کے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پورشن مافیا کے ٹھیکیداروں، سہولت کاروں اور بلڈرز کیخلاف مقدمہ درج کر کے متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ٹھکیدار پورشن مافیا سمیت سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کئی ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہے، 18 سے زائد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی...
    کراچی: چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 کے لگ بھگ عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق چار روز سے سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر پھنسےعمرہ زائرین نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے، طویل انتظار کے بعد وطن واپسی پرعمرہ زائرین مسرور دکھائی دیے۔ زائرین کا کہنا تھا کہ انھیں دوبارہ فضائی سفرکے لیے نئے ٹکٹ کی مد میں 35ہزارروپے ادا کرنے پڑے جبکہ 20ہزار روپے ٹریول ایجنٹ نے بھرے، 4 روزکے دوران وہ ہوائی اڈے پر بے یار و مددگار رہے۔ واضح رہے کہ عمرہ زائرین کو خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی، جس کے سبب عمرہ زائرین کو بیشتروقت ائیرپورٹ کے لاونج میں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔
    پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معیارات پر عمل درآمد کے لیے بھی کارپوریٹ سیکٹر کی مدد لیں گے، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے بھی کارپوریٹ سیکٹر کے اقدامات قابل تعریف ہیں انہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مالیاتی حب ہے، صوبائی حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے اور کے فور منصوبے پر کام کرے۔ پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اڑان پاکستان پروگرام پر عمل درآمد پر بات...
    محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 72 کیسز ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔ ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے 29، ضلع کورنگی سے 16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے 2 کیس سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے اپریل تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد...
    کراچی: پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب...
    کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ کو تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ Post Views: 1
    درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف...
    سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ کراچی ایئر پورٹ کو شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتِ عالیہ میں کراچی ایئر پورٹ سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مزید سماعت کے لیے لاپتہ شہری کی درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔ عدالتی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ مسنگ پرسن کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں۔ ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    دبئی سے بنگلہ دیش، ڈھاکا جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا، ایئرپورٹ پر تعینات طبی عملے نے مسافر کا معائنہ کیا۔ غیرملکی ایئرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ، مسافر پریشان دوسری جانب غیرملکی ائیرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے، جسے صبح 3بج کر50 منٹ پر دوحہ روانہ ہونا تھا، غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا...