تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی۔

دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کاسرکاری دورہ کیا ہے۔

اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیرخزانہ نے کی۔ 

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی پورٹ سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیا ممالک کے ساتھ تجارت کرسکے گا۔

 اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ 

دریں اثنا وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ بنگلادیش کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں، پاکستان اور بنگلادیش کا باہمی احترام اور دوستی پر مبنی تعلق ہے۔

بنگلادیش نے 1971ء کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازوں کیلیے کام تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

پاکستان حلال اتھارٹی اور بنگلادیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو سے معیار اور سرٹیفکیشن میں تعاون بڑھانے کا راستہ ہموار ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کے قیام پر زور دیا گیا۔ بنگلا دیشی طلبا کیلئے پاکستان میں 500 نئی اور مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تجویز ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت تربیتی سیٹیں 5 سے بڑھا کر 25 کردیں، تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ 

پاکستان اور بنگلادیش میں 6 معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور بنگلادیش نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسکے علاوہ زراعت، مواصلات، تعلیم، بینکنگ، صحت، سیاحت، اطلاعات و نشریات اور ٹیکسٹائل سیکٹر، طبی اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ 

اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلادیش اعلامیہ کے مطابق کراچی پورٹ

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن