کراچی ائرپورٹ : جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر قطر جانے والا مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولینڈ کے لیے جعلی اسٹیمپ اور پروٹیکٹر اسٹیکرز کے استعمال کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر حمزہ اسد کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ قطر کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔حمزہ اسد کے پاسپورٹ پر موجود پروٹیکٹر آف امیگرانٹس اسٹیکر میں جعلسازی کی گئی تھی۔ ملزم نے منصوبہ بنایا تھا کہ قطر پہنچنے کے بعد وہ اسی جعلی پروٹیکٹر کلیئرنس کوپولینڈ روانگی کے لیے استعمال کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جرمنی نے بیلسٹک میزائل روکنے والا فضائی نظام نصب کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی ائروائرڈیفنس سسٹم تعینات کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا۔ جرمن فضائیہ کا کہنا ہے نیا دفاعی نظام روس کے درمیانی فاصلے والے بلیسٹک میزائل روکنے کے لیے تیار کیا گیاہے۔ یہ نظام جرمنی اور ناٹو دونوں کے لیے انتہائی اہم اور ضروری ہے۔ ائروائرڈیفنس سسٹم خطے کی مجموعی سیکورٹی اوردفاعی طاقت مضبوط بنائے گا۔جرمن فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی نظام 2 ہزار 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔