موسمِ سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے رواں برس موسم سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر سے جنوری تک درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں میں کمی کے باعث پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زیادہ رہے گی۔مزید بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کراچی سے 1800 کلومیٹر دور ہے، جس کے ساحلی علاقوں پر اثرات نہیں ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ مڈغاسکر کے قریب موجود سمندری طوفان کے باعث ڈپریشن میں شدت آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سٹی 42 : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
کراچی سے لاہور آنے والی بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ، بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
سیاسی فائدے کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے؛ احسن اقبال
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگ۱ت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔