پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے ‘متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر مرکزی رہنماؤں سید مصطفی کمال‘ ڈاکٹر فاروق ستار‘ انیس احمد قائم خانی‘ سید امین الحق و دیگر کے ہمراہ مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے۔ ملک میں سیاسی بحران کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے۔ وطن عزیز کسی سیاسی عدم استحکام کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2018ء میں کراچی کی ایم کیو ایم کی چودہ نشستوں کو چار کرکے اس شہر کو اس کی حقیقی نمائندگی سے محروم کر دیا گیا لیکن ایم کیو ایم نے قانونی اور سیاسی راستے اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خدشات واضح ہو رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔