اسلام آباد:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آؤ۔

انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے،  بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج بویا جارہا ہے حالاں کہ پاک فوج کا جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان جنگ میں جاتا ہے، خوارج کے سامنے کون کھڑا ہوتا ہے؟ کون اپنی جانیں دیتا ہے؟ ہم نے جانیں دینی اور لینی ہوتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خاندانی منصوبہ بندی‘ پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی افسر بھرتی کریں گے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر)  وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آبادی میں توازن قومی ترقی، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے پاپولیشن مینجمنٹ کے حوالے سے واضح حکمت عملی اپنائی ہے، اور پاکستان میں بھی اس پالیسی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت فیملی پلاننگ کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا اقدام کر رہی ہے، جس کے تحت 60 ہزار کمیونٹی افسروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آفیسرز گھروں میں جا کر فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے اور متعلقہ سہولیات لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے گھرانے کا سائز اپنی معاشی استطاعت اور معیار زندگی خود طے کرنا چاہیے۔ حکومت، علماء کرام اور کمیونٹی ادارے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، لیکن عملی فیصلہ ہر خاندان نے خود کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانشمندی اسی میں ہے کہ ایسے کنبے کی تشکیل کی جائے جسے معیاری تعلیم، بہترین صحت سہولیات، مناسب رہائش اور باوقار زندگی فراہم کی جا سکے۔ علاوہ ازیں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ امریکی کانگریس کے بعد اب عالمی جریدہ فوربز بھی پنجاب حکومت کی اس کامیاب کاوش کا اعتراف کر چکا ہے۔ مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں اور فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 75 سالوں کے صفائی کے مسائل چند ماہ میں حل کر دئیے ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہات کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا مشورہ
  • ٹرمپ کا نیا کارنامہ، جنگ لڑنے والے دو ممالک کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی طبی معائنہ کی درخواست
  • پاکستان کی امدادی ٹیم سی 130 طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی
  • عمران خان، شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر
  • ترک وزیر کی ملاقات: وزیراعظم کا توانائی، پٹرولیم میں تعاون کے فروغ پر زور، سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت: پاکستان، ترکیہ کے کان کنی شعبہ میں سمجھوتے
  • خاندانی منصوبہ بندی‘ پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی افسر بھرتی کریں گے: عظمیٰ بخاری
  • اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہائی کورٹ کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کررہی ہے