ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دے دی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آو۔انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے، بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج بویا جارہا ہے حالاں کہ پاک فوج کا جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان جنگ میں جاتا ہے، خوارج کے سامنے کون کھڑا ہوتا ہے؟ کون اپنی جانیں دیتا ہے؟ ہم نے جانیں دینی اور لینی ہوتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان جن سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے، رانا ثنا اللہ عمران خان جن سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے، رانا ثنا اللہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر کو فوج میں بیٹوں کو

پڑھیں:

’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےصحافیوں پر مقدمات اور این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے دوران 2 صحافیوں کے خلاف مقدمے پر تشویش کا اظہار کیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان نے کہا کہ جیسے وکلا اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ویسے ہی میڈیا کو بھی اپنے صحافیوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک ایک کرکے سب کی باری آئے گی۔

علیمہ خان نے صحافیوں پر مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہا جاتا ہے کہ ٹی وی پر رات کو سب ن لیگ کے رہنما بیٹھ کر کیا کہتے ہیں، تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ بولنے دو، یہ اپنا خوف ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ نطام کیخلاف دلیرانہ طور پر کھڑے ہیں اور ہم بھی کسی سے نہیں ڈرتے بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کے حق کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل رولز کے مطابق ہر شخص کو اپنے قریبی رشتہ دار سے ملاقات کا حق حاصل ہے۔

’۔۔۔اور یہ کس نے طے کیا ہے کہ ملاقات سے روکا جائے۔‘

علیمہ خان نے اعلان کیا کہ وہ منگل کے روز بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل انسداد دہشت گردی ضمنی الیکشن عدالت علیمہ خان عمران خان لاہور ملاقات ن لیگ

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا مشورہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت
  • عمران خان جن سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے، رانا ثنا اللہ
  • عمران خان جن سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے، رانا ثناء
  • پی ٹی آئی والے جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے، رانا ثناء اللّٰہ
  • ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش
  • کے پی میں گورنر راج کی تیاری، سہیل آفریدی خود عمران خان سے کیوں نہیں ملنا چاہتے؟
  • پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
  • پاک فوج ہماری،عمران خان کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے، اسد قیصر