’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےصحافیوں پر مقدمات اور این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے دوران 2 صحافیوں کے خلاف مقدمے پر تشویش کا اظہار کیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان نے کہا کہ جیسے وکلا اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ویسے ہی میڈیا کو بھی اپنے صحافیوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک ایک کرکے سب کی باری آئے گی۔
علیمہ خان نے صحافیوں پر مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہا جاتا ہے کہ ٹی وی پر رات کو سب ن لیگ کے رہنما بیٹھ کر کیا کہتے ہیں، تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ بولنے دو، یہ اپنا خوف ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ نطام کیخلاف دلیرانہ طور پر کھڑے ہیں اور ہم بھی کسی سے نہیں ڈرتے بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا
علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کے حق کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل رولز کے مطابق ہر شخص کو اپنے قریبی رشتہ دار سے ملاقات کا حق حاصل ہے۔
’۔۔۔اور یہ کس نے طے کیا ہے کہ ملاقات سے روکا جائے۔‘
علیمہ خان نے اعلان کیا کہ وہ منگل کے روز بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل انسداد دہشت گردی ضمنی الیکشن عدالت علیمہ خان عمران خان لاہور ملاقات ن لیگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل ضمنی الیکشن عدالت علیمہ خان لاہور ملاقات ن لیگ علیمہ خان نے سے ملاقات کے لیے کیا کہ
پڑھیں:
حکومت و فوج کیخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت و پاک فوج کےخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں اپ لوڈ کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملکی مفاد کے خلاف پوسٹس کرنے پر پولیس اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرعقیل نورکے اکاؤنٹ سے پنجاب حکومت اور پاک فوج کے خلاف جب کہ ایک کالعدم تنظیم کے حق میں مختلف پوسٹیں اپ لوڈ کی گئیں۔
مقدمے میں مزید کہا گیاہے کہ پولیس کی جانب سے اکاؤنٹ کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ محمد عقیل نور کانسٹیبل کا ہے اور وہ کافی عرصہ سے پوسٹیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا ہے، جو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تعینات ہے۔
تھانہ گلشن اقبال میں کانسٹیبل عقیل نور کے خلاف 155Cکے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔