پشاور میں رواں سال 517 افراد قتل ہوئے: پولیس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں رواں سال اب تک 517 افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔
’جیو نیوز‘ کو موصول پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں 517 افراد کے قتل کے ساتھ اقدام قتل کے 785 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے 3 ہفتے میں 9 افراد قتل ہوئے، اسٹریٹ کرائمز کے دوران راہزنوں نے 10 شہریوں کو زخمی کیا۔
صوبے کے سب سے بڑے شہر میں 8 بچوں سمیت 37 افراد اغوا ہوئے، ان میں اغواء برائے تاوان کے 9 واقعات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چوری ڈکیتی کے 370 واقعات مختلف تھانوں میں درج ہوئے ہیں، کاری چوری کے 89، کار چھیننے کے 40 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں موٹر سائیکل چوری کے 219 اور موٹر سائیکل چھیننے کے 314 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
منچلوں کی رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی
اسلام آباد:شہر اقتدار میں وفاقی پولیس نے منچلوں کی رنگین محفل پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایف الیون کے معروف پلازہ میں جاری خفیہ ڈانس پارٹی پر بڑا چھاپہ مارا۔
تھانہ شالیمار کی ٹیم نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے تین فلیٹس کو ایک ہی وقت میں گھیرے میں لے لیا جہاں تیز موسیقی اور ہنگامہ خیزی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 34 مرد اور 15 خواتین کو حراست میں لیا گیا، جنہیں بعد ازاں تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا۔
محفل میں موجود افراد کے پاس سے متعدد موبائل فون، مشکوک مواد اور دیگر اشیاء بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
چھاپے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی شہرِ اقتدار کے بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو چھڑوانے کے لیے سفارشوں اور فون کالوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
متعدد معززین، نامور شخصیات اور مختلف شرفاء اپنے من پسند افراد کو چھڑوانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔