کراچی، موبائل فون شاپس میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو گرفتار، چھینے گئے فونز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے موبائل فون شاپس میں لوٹ مار کرنے والے مبینہ دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے 37 موبائل فونز برآمد کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے دو ڈاکوؤں وحید عرف بلیڈ اور ہجرت عرف کمانڈو کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو اسلحے کے زور پر اسٹریٹ کرائمز اور موبائل فونز کی شاپس پر وارداتیں کر کے قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان چند روز قبل قائد آباد کے علاقے میں ایک موبائل فون شاپ سے بھاری مالیت کے 40 سے زائد موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، نقدی اور 37 موبائل فونز برآمد کرلیے اور پولیس گروہ میں شامل دیگر کارندوں کے حوالے سے مزید معلومات اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل فونز موبائل فون
پڑھیں:
4 ماہ میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-23
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے گزشتہ 4 ماہ میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق موبائل فونزکی درآمدات پر انحصار جاری ہے اور رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں 53.18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق جولائی تا اکتوبر2025 میں موبائل فونز کی امپورٹ 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات42کروڑ ڈالرز تھی۔ اکتوبرمیں پاکستان نے 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کیے جبکہ ستمبرمیں 19کروڑ 95 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کیے گئے، اگست میں درآمدات 15کروڑ 52 لاکھ ڈالر جبکہ جولائی میں درآمدات کاحجم 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز تھا۔