کراچی:(نیوزڈیسک) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے موبائل فون شاپس میں لوٹ مار کرنے والے مبینہ دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے 37 موبائل فونز برآمد کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے دو ڈاکوؤں وحید عرف بلیڈ اور ہجرت عرف کمانڈو کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو اسلحے کے زور پر اسٹریٹ کرائمز اور موبائل فونز کی شاپس پر وارداتیں کر کے قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان چند روز قبل قائد آباد کے علاقے میں ایک موبائل فون شاپ سے بھاری مالیت کے 40 سے زائد موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، نقدی اور 37 موبائل فونز برآمد کرلیے اور پولیس گروہ میں شامل دیگر کارندوں کے حوالے سے مزید معلومات اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور، پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور:

ریس کورس کے علاقے میں پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پرڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار مرزا احمد کے خلاف شہری غلام محمد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق مدعی نے کہا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر گھر میں واردات کی کوشش کی، بچوں کی جانب سے شور مچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے ملزم کو پیچھا کر کے پکڑ لیا۔

پولیس نے بتایا کہ دوران واردات ملزم سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

ملزم کے جائے وقوع سے پکڑے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، موبائل فون شاپس میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو گرفتار، چھینے گئے فونز برآمد
  • کراچی، گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گر فتار
  • پاکستان میں 10 ماہ میں کتنے موبائل فونز تیار کئے گئے؟ پہلے نمبر پر کونسی کمپنی؟
  • کراچی، دو الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
  • کراچی: دو پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو گرفتار، 2 زخمی
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • 4 ماہ میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد
  • قائد آباد اور زمان ٹان میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور، پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار