ویب ڈیسک: پاکستان میں موبائل فون کی مقامی تیاری میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور اکتوبر میں اسمارٹ فونز کی پیداوار مجموعی موبائل آؤٹ پٹ کا 53 فیصد تک پہنچ گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی سطح پر 2 کروڑ 51 لاکھ سے زیادہ موبائل فون تیار کیے گئے۔ ان میں سے 1 کروڑ 32 لاکھ اسمارٹ فون جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 2 جی فیچر فون تھے۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے دس ماہ میں پاکستان نے موبائل فون کی مجموعی ملکی ضرورت کا 94 فیصد حصہ مقامی پیداوار سے پورا کیا جو پچھلے کئی برسوں کے مقابلے میں ایک بہت بڑی بہتری ہے۔

پی ٹی اے کی فہرست کے مطابق 2025 میں مقامی طور پر سب سے زیادہ موبائل تیار کرنے والی کمپنیوں میں انفنکس پہلے نمبر پر رہی، اس کے بعد وی جی او ٹیل، ویوو، آئی ٹیل، ٹیکنو، سام سنگ، شاؤمی، کیو موبائل، ریئل می اور جی فائیو شامل ہیں۔

نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگلے ایک سال میں موبائل فون کی فروخت میں 7 سے 8 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ مہنگائی میں کمی، شرح مبادلہ میں استحکام اور صارفین کی قوت خرید میں بہتری متوقع ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: موبائل فون

پڑھیں:

کراچی میں نجی کمپنی کے ملازمین سے دن دہاڑے 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نجی کمپنی کے ملازمین سے نامعلوم مسلح ملزمان دن دہاڑے 17 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کےعلاقے کلفٹن بلاک7میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوگئے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اورپولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوبھی طلب کیا۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس کو معاملے مشکوک لگ رہا ہے تاہم جائے واردات سے تمام شواہد کرلیے تاکہ شفاف تحقیقات کی جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کتنے کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا؟ رپورٹ تیار
  • 4 ماہ میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد
  • پاک بحریہ کا مکمل مقامی تیار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان نےگزشتہ 4 ماہ میں 64کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کرلیے
  • کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • کراچی، نجی کمپنی کے ملازمین سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست، شیاؤمی کی ڈیوائسز لانچ ہونے سے پہلے ہی چھا گئیں
  • کراچی میں نجی کمپنی کے ملازمین سے دن دہاڑے 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟