Islam Times:
2025-11-24@16:07:15 GMT

کراچی، نجی کمپنی کے ملازمین سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

کراچی، نجی کمپنی کے ملازمین سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نجی کمپنی کے ملازمین سے نامعلوم مسلح ملزمان دن دہاڑے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک 7 میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کو معاملے مشکوک لگ رہا ہے، تاہم جائے واردات سے تمام شواہد کرلیے، تاکہ شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نجی کمپنی کے فرار ہوگئے لاکھ روپے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,042 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے کی کمی سے 5 ہزار 222 روپے ہوگئی تھی۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی، 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے
  • کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • کراچی میں نجی کمپنی کے ملازمین سے دن دہاڑے 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کاایل پی جی سلنڈرزپراجیکٹ کےتحت سپلائی کاآغاز
  • کراچی؛ حافظ قرآن نوجوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت
  • کراچی، گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
  • سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی
  • پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری