Express News:
2026-07-24@01:31:32 GMT

کراچی؛ حافظ قرآن نوجوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

کراچی:

بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن حماد نامی نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمٰن، عبدالشکور، سجاد اور شاہد شامل ہیں جبکہ دو ملزمان عبدالرحمٰن  اور عبدالشکور آپس میں سگے بھائی ہیں۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی کے مطابق 18 نومبر کو شریں جناح کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں میں تبدیل ہوگئی تھی اور جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن حماد نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

پولیس نے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھی اور دوران تفتیش پولیس نے حافظ قرآن نوجوان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق گوہر نامی ایک ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے، جلد قتل میں ملوث پانچویں ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حافظ قرا ن پولیس نے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار