کراچی ،بھتے کی پرچیاں ملنے پر حساس ادارے متحرک، 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)شہر قائد میں بھتے کی پرچیاں ملنے کے پے در پے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہوگئے۔
کراچی میں بھتے کی پرچیاں موصول ہونے کے واقعات کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔
دو 2 اہم چھاپہ مار کارروائیوں میں نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 ملزمان وقار اور اعجاز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے موبائل فون اور اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اعجاز کے موبائل فون میں بھتہ کالر کا نمبر محفوظ تھا جس پر بھتہ کی کال کرنے والے مرکزی ملزم جنید کو بھی گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نے کار شوروم کے مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور اسے خوفزدہ کرنے کے لیے شوروم پر فائرنگ کی تھی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ خوروں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ایک ملزم سلمان حیدر کو گرفتار کرلیا، گرفتار بھتہ خور نے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا جس میں بین الاقوامی نمبر استعمال کیا گیا تھا۔
فیکٹری کے مالک کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک پارسل بھی بھیجا گیا جس میں پرچی کے ساتھ 2 گولیاں بھی بھیجی گئیں تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرفتار کرلیا
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔