کراچی: ایئرپورٹ، خواتین مسافروں سے 1کروڑ کے زیورات وغیرملکی کرنسی ضبط
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے دو مبینہ اسمگلر خواتین سے تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی۔
کلیکٹریٹ آف کسٹمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دو خواتین مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال میں تفتیش کے لیے روکا گیا، جہاں کسٹمز کے عملے نے ایک خاتون سے 6143 ڈالر اور 2 کلوگرام سونا اور دوسری مسافر سے 5746 ڈالر اور 1.
بیان میں کہا گیا: ”مجموعی طور پر ضبط کیے گئے سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔“
بیان میں مزید کہا گیا کہ“ضبط شدہ اشیاء کسٹمز پریونٹیو اسٹاف کے تحویل میں لے لی گئیں، اور باقاعدہ حراستی رسیدیں جاری کی گئیں، اور ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد، خواتین مسافروں کے خلاف کسٹمز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔“
خیال رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر موبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو روکا گیا تھا جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آیا تھا۔
ملزم نے کہا کہ اس نے یو اے ای سے موبائل فونز خریدے اور انہیں پاکستان اسمگل کیا۔ اور اس سال وہ پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے کم از کم 19 مرتبہ یو اے ای کا سفر کر چکا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور غیر ملکی کرنسی
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ہوئی جس میں ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
محمد ریحان نامی ملزم فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔
ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے سعودی عرب ملازمت کے لئے ایجنٹ نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔ ایجنٹ نے ملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔
ملزم کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔